چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی کی زیر صدارت ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ کی گورننگ کونسل کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں چیئرمین پی سی بی،سی ای او پی ایس ایل سلمان نصیر،فرنچائزز کے نمائندوں اور دیگر آفیشلز نے شرکت کی۔اجلاس میں ایچ بی ایل پی ایس ایل12 کے حوالے سے اہم فیصلے کیے گئے۔
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی زیر صدارت ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ کی گورننگ کونسل کا اجلاس،اہم فیصلے

مزید خبریں
لاہور۔23اکتوبر (اے پی پی):چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی کی زیر صدارت ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ کی گورننگ کونسل کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں چیئرمین پی سی بی،سی ای او پی ایس ایل سلمان نصیر،فرنچائزز کے نمائندوں اور دیگر آفیشلز نے شرکت کی۔اجلاس میں ایچ بی ایل پی ایس ایل12 کے حوالے سے اہم فیصلے کیے گئے۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ایچ بی ایل پی ایس ایل12 کے لیے ڈائریکٹ سائننگ کا عمل23 اکتوبر سے 23 نومبر کے درمیان ہوگا۔ہر فرنچائز ایک مارکی کھلاڑی کو براہ راست سائن کر سکے گی،تاہم ڈائریکٹ سائننگ کے لیے یہ شرط بھی عائد کی گئی ہے کہ متعلقہ کھلاڑی نے پی ایس ایل کے گزشتہ دو سیزن میں شرکت نہ کی ہو۔اجلاس میں بتایا گیا کہ ایچ بی ایل پی ایس ایل12 کے پلیئر آکشن کا انعقاد 23 جنوری کو ہوگا،جبکہ لیگ18 مارچ سے 2 مئی تک ملک کے پانچ سے چھ شہروں میں کھیلی جائے گی۔پی ایس ایل کی تیاریوں کے سلسلے میں اگلے ہفتے کرکٹ ورکشاپ بھی منعقد کی جائے گی۔اسکے علاوہ ایچ بی ایل پی ایس ایل سے قبل نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کے گولڈ اور سلور ایونٹس کا انعقاد بھی کیا جائے گا۔
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا کہ ایچ بی ایل پی ایس ایل پاکستان میں کرکٹ کا سب سے بڑا اسٹیج ہے۔گیارہویں سیزن کا اختتام ریکارڈ تماشائیوں کی موجودگی میں ہوا اور اب اسی مومینٹم کو آگے لے کر چلیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس مرتبہ پی ایس ایل کو زیادہ شہروں میں لیکر جائیں گے تاکہ ملک میں کرکٹ کے فروغ اور شائقین کو زیادہ سے زیادہ مقابلے دیکھنے کے مواقع فراہم کیے جا سکیں۔سی ای او پی ایس ایل سلمان نصیر نے کہا کہ آج سے ہر فرنچائز کے لیے ایچ بی ایل پی ایس ایل12 کا بہترین اسکواڈ تشکیل دینے کی دوڑ شروع ہو گئی ہے۔ڈائریکٹ سائننگ اور پلیئر آکشن کے مراحل فرنچائزز کو اپنی ٹیمیں مضبوط بنانے کا موقع فراہم کریں گے۔








