لاہور۔23نومبر (اے پی پی):چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے رائزنگ سٹارز ایشیا کپ کے فائنل میں شاندار کامیابی پر پاکستان شاہینز کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ ٹیم نے حقیقت میں شاہینوں کی طرح ٹورنامنٹ کھیلا اور تیسری مرتبہ چمپئن بن کر ملک کا سر فخر سے بلند کیا۔چیئرمین پی سی بی نے اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان شاہینز نے سپر فائنل میں سپر پرفارمنس کا مظاہرہ …
چیئرمین پی سی بی کی رائزنگ سٹارز ایشیا کپ کے فائنل میں شاندار کامیابی پر پاکستانی شاہینز کو مبارکباد

مزید خبریں
لاہور۔23نومبر (اے پی پی):چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے رائزنگ سٹارز ایشیا کپ کے فائنل میں شاندار کامیابی پر پاکستان شاہینز کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ ٹیم نے حقیقت میں شاہینوں کی طرح ٹورنامنٹ کھیلا اور تیسری مرتبہ چمپئن بن کر ملک کا سر فخر سے بلند کیا۔چیئرمین پی سی بی نے اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان شاہینز نے سپر فائنل میں سپر پرفارمنس کا مظاہرہ کرتے ہوئے فائنل میں بنگلہ دیش کو ٹیم ورک اور بہترین پلاننگ کے ذریعے شکست دی۔
انہوں نے کہا کہ پورے ٹورنامنٹ میں پاکستان شاہینز کی کارکردگی قابل تعریف اور متاثر کن رہی، جس نے ثابت کیا کہ یہ نوجوان کرکٹرز مستقبل میں قومی ٹیم کی ریڑھ کی ہڈی ثابت ہوں گے۔محسن نقوی نے تمام کھلاڑیوں، ٹیم مینجمنٹ اور کوچنگ سٹاف کو دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ آج کی فتح پاکستان کرکٹ کے روشن اور شاندار مستقبل کی نوید ہے۔








