بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی چیئرپرسن سینیٹر روبینہ خالد نے جمعہ کے روز دیر کالونی پشاور میں منہدم ہونے والے سکول کے مقام کا دورہ کیا ، انہوں نے متاثرہ خاندانوں سے ہمدردی کا اظہار کیا۔اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے روبینہ خالد نے کہا کہ وہ یہاں ان خاندانوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرنے آئی ہیں جنہوں نے اس المناک واقعے میں اپنے پیاروں کو کھو …
چیئرپرسن بی آئی ایس پی روبینہ خالد کا دیر کالونی پشاور میں منہدم ہونے والے سکول کا دورہ، لواحقین سے تعزیت کا اظہار

مزید خبریں
پشاور۔ 16 اکتوبر (اے پی پی):بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی چیئرپرسن سینیٹر روبینہ خالد نے جمعہ کے روز دیر کالونی پشاور میں منہدم ہونے والے سکول کے مقام کا دورہ کیا ، انہوں نے متاثرہ خاندانوں سے ہمدردی کا اظہار کیا۔اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے روبینہ خالد نے کہا کہ وہ یہاں ان خاندانوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرنے آئی ہیں جنہوں نے اس المناک واقعے میں اپنے پیاروں کو کھو دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ غفلت برتنے کے ذمہ دار عناصر کو سخت سزا دی جانی چاہیے تاکہ مستقبل میں ایسے واقعات سے بچا جا سکے۔انہوں نے نشاندہی کی کہ سکولوں کی نگرانی کے لیے ادارے موجود ہیں تواس سکول کی نگرانی کیوں نہیں کی گئی؟انہوں نے کہا کہ یہ وقت سیاسی پوائنٹ سکورنگ کا نہیں، بلکہ جاں بحق ہونے والے طلباء اور ان کے اساتذہ کے لواحقین کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرنے کا ہے۔انہوں نے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں ہم سب سوگوار خاندانوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔







