چیئرپرسن بی آئی ایس پی روبینہ خالد کا سانحہ کارساز کے شہداءکو خراجِ عقیدت

چیئرپرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) سینیٹر روبینہ خالد نے سانحہ کارساز کے شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کیا جائے گا۔اتوار کو اپنے پیغام میں سینیٹر روبینہ خالد نے کہا کہ شہید محترمہ بینظیر بھٹو کا مشن عوام کی خدمت، خواتین کو بااختیار بنانے اور معاشرے کے محروم طبقات کی فلاح و بہبود کو فروغ …

اسلام آباد۔18اکتوبر (اے پی پی):چیئرپرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) سینیٹر روبینہ خالد نے سانحہ کارساز کے شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کیا جائے گا۔اتوار کو اپنے پیغام میں سینیٹر روبینہ خالد نے کہا کہ شہید محترمہ بینظیر بھٹو کا مشن عوام کی خدمت، خواتین کو بااختیار بنانے اور معاشرے کے محروم طبقات کی فلاح و بہبود کو فروغ دینا تھا۔

انہوں نے کہا کہ بی آئی ایس پی مستحق خواتین کو معاونت اور مواقع فراہم کرکے ان کی معاشی خودمختاری اور باوقار زندگی کو یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہے۔انہوں نے کہا کہ شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے وژن کے مطابق خواتین کو بااختیار بنانا اور غریب خاندانوں کی معاونت کرنا بدستور اہم ترجیح ہے۔انہوں نے کہا کہ سانحہ کارساز کے شہداء کے مشن کوجمہوریت، امن اور عوامی خدمت کے ذریعے آگے بڑھانا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ شہداء کی قربانیاں قوم کے لیے ہمیشہ مشعلِ راہ رہیں گی اور عوامی خدمت کے سفر میں عزم، حوصلے اور ثابت قدمی کا درس دیتی رہیں گی۔

 

مزید خبریں