چیئرپرسن بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سینیٹر روبینہ خالد نے کوہاٹ پولیس لائنز دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کوہاٹ پولیس لائنز دھماکے پر گہری تشویش اور افسوس ہے۔سینیٹر روبینہ خالد نے کہا کہ دھماکے میں زخمی ہونے والوں کو فوری اور بہترین طبی امداد فراہم کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ جمعہ کے مقدس روز انسانی جانوں کو نشانہ بنانا انتہائی افسوسناک اور قابلِ مذمت ہے،دہشت گردی …
چیئرپرسن بی آئی ایس پی سینیٹر روبینہ خالد کی کوہاٹ پولیس لائنز دھماکے کی مذمت

مزید خبریں
اسلام آباد۔18ستمبر (اے پی پی):چیئرپرسن بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سینیٹر روبینہ خالد نے کوہاٹ پولیس لائنز دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کوہاٹ پولیس لائنز دھماکے پر گہری تشویش اور افسوس ہے۔سینیٹر روبینہ خالد نے کہا کہ دھماکے میں زخمی ہونے والوں کو فوری اور بہترین طبی امداد فراہم کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ جمعہ کے مقدس روز انسانی جانوں کو نشانہ بنانا انتہائی افسوسناک اور قابلِ مذمت ہے،دہشت گردی کے خلاف پوری قوم کو متحد ہو کر مؤثر اقدامات کرنا ہوں گے۔
سینیٹر روبینہ خالد نے کہا کہ دہشت گردی کے ناسور کے خاتمے کے لئے وفاقی و صوبائی حکومتیں اور قانون نافذ کرنے والے ادارے مل کر کام کریں،خیبر پختونخوا میں امن و امان کی صورتحال پر فوری توجہ دینے کی ضرورت ہے،متعلقہ ادارے واقعہ کی مکمل تحقیقات کرکے حقائق قوم کے سامنے لائیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی دھماکے کے متاثرین اور ان کے اہلخانہ کے دکھ میں برابر کی شریک ہے۔








