اسلام آباد۔24نومبر (اے پی پی):چیئرپرسن بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سینیٹر روبینہ خالد نے پشاور میں ایف سی ہیڈ کوارٹر پر دہشتگردوں کے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایف سی اہلکاروں نے پیشہ ورانہ انداز میں بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے حملے کو ناکام بنایا،تینوں حملہ آوروں کی ہلاکت ایف سی اہلکاروں کی پیشہ وارانہ مہارت کا ثبوت ہے ۔ سینٹر روبینہ خالد نے …
چیئرپرسن بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سینیٹر روبینہ خالد کی ایف سی ہیڈ کوارٹر پر دہشتگردوں کے حملے کی مذمت،شہدا کو خراج تحسین

مزید خبریں
اسلام آباد۔24نومبر (اے پی پی):چیئرپرسن بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سینیٹر روبینہ خالد نے پشاور میں ایف سی ہیڈ کوارٹر پر دہشتگردوں کے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایف سی اہلکاروں نے پیشہ ورانہ انداز میں بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے حملے کو ناکام بنایا،تینوں حملہ آوروں کی ہلاکت ایف سی اہلکاروں کی پیشہ وارانہ مہارت کا ثبوت ہے ۔
سینٹر روبینہ خالد نے کہا کہ ایف سی کے تین بہادر جوانوں نے اپنی جانوں کی قربانی دی لیکن دہشتگردوں کو کمپلیکس میں داخل نہ ہونے دیا، پوری قوم کو اپنے بہادر جوانوں پر فخر ہے۔ان کا کہنا تھا کہ دہشتگردی کے خلاف پوری قوم اور سکیورٹی فورسز یکجا ہیں ،دہشتگرد جان لیں کہ رسوائی اور شرمندگی ہر حملے میں ان کا مقدر بنے گی ۔








