اسلام آباد ۔ 19ستمبر (اے پی پی) چین کے صدر زی جن پنگ نے کہا ہے کہ پاکستان ہرآزمائش پر پورا اترنے والا ہمارا آہنی دوست ہے اور اس پائیدار دوستی میں پاک فوج کا اہم کردار ہے۔یہ بات انہوں نے چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ سے بات چیت کرتے ہوئے ہوئی کہی جنہوں نے بدھ کو بیجنگ میں ان سے ملاقات کی۔آئی ایس پی آر کے …
چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کی چین کے صدر زی جن پنگ سے ملاقات،

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 19ستمبر (اے پی پی) چین کے صدر زی جن پنگ نے کہا ہے کہ پاکستان ہرآزمائش پر پورا اترنے والا ہمارا آہنی دوست ہے اور اس پائیدار دوستی میں پاک فوج کا اہم کردار ہے۔یہ بات انہوں نے چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ سے بات چیت کرتے ہوئے ہوئی کہی جنہوں نے بدھ کو بیجنگ میں ان سے ملاقات کی۔آئی ایس پی آر کے مطابق چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے چین کے صدر سے ملاقات کی۔بات چیت کے دوران علاقائی سیکورٹی کی صورتحال اور چیلنجوں سے متعلق امور کو زیر بحث لایا گیا۔چین کے صدر نے کہا کہ پاکستان وقت کی ہر ازمائش پر پورا اترنے والا ہمارا آہنی دوست ہے اور اس پائیدار دوستی میں پاک فوج کا اہم کردار ہے۔








