اسلام آباد ۔ 9 اگست (اے پی پی) سانحہ کوئٹہ میں دہشت گردی کا نشانہ بننے والے متاثرین اور ان کے اہل خانہ سے اظہاریکجہتی اوران کی دلجوئی کے لئے چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل محمد ذکاءاللہ نے سی ایم ایچ ہسپتال کوئٹہ کا دورہ کیا۔سانحہ کوئٹہ کے متاثرین سے اظہار ہمدردی و یک جہتی کرتے ہوئے نیول چیف نے کہا کہ اس ظالمانہ قتل وغارت جس میں معصوم …
چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل محمد ذکاءاللہ کا سی ایم ایچ ہسپتال کوئٹہ کا دورہ، سانحہ کوئٹہ کے زخمیوں کی عیادت

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 9 اگست (اے پی پی) سانحہ کوئٹہ میں دہشت گردی کا نشانہ بننے والے متاثرین اور ان کے اہل خانہ سے اظہاریکجہتی اوران کی دلجوئی کے لئے چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل محمد ذکاءاللہ نے سی ایم ایچ ہسپتال کوئٹہ کا دورہ کیا۔سانحہ کوئٹہ کے متاثرین سے اظہار ہمدردی و یک جہتی کرتے ہوئے نیول چیف نے کہا کہ اس ظالمانہ قتل وغارت جس میں معصوم اور نہتے شہریو ںکو نشانہ بنایا گیا کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان نیوی کے آفیسرز، سی پی اوز/ سیلرز اور سویلینز دکھ کی اس گھڑی میں قوم بالخصوص غمزد ہ خاندانوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ نیول چیف نے وزیر اعلیٰ بلوچستان ثناءاللہ زہری اور کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض سے بھی ملاقات کی اور اس خون آشام سانحہ پر گہرے غم و دکھ کا اظہار کیا ۔








