چیلنجز کے باوجود پاکستان کے کارپوریٹ سیکٹر میں مالی سال کے 9ماہ میں کئی شعبوں میں ٹرپل ڈیجٹ آمدن حاصل کی گئی ہے،خرم شہزاد
چیلنجز کے باوجود پاکستان کے کارپوریٹ سیکٹر میں مالی سال کے 9ماہ میں کئی شعبوں میں ٹرپل ڈیجٹ آمدن حاصل کی گئی ہے،خرم شہزاد

مزید خبریں
اسلام آباد۔3مئی (اے پی پی):وفاقی وزیر خزانہ کے مشیر خرم شہزاد نے کہا ہے کہ عالمی سطح پر چیلنجوں کے باوجود پاکستان کے کارپوریٹ سیکٹر میں گزشتہ مالی سال کی نسبت رواں مالی سال کے 9ماہ میں کئی شعبوں میں ٹرپل ڈیجٹ کی آمدن حاصل کی گئی ہے ۔
اتوار کو ایکس پر اپنےبیان میں انہوں نے اعداد و شمار جاری کرتے ہوئے کہا کہ ریفائنری کے شعبہ میں 355فیصد انویسٹمنٹ ،بینکوں کے شعبہ میں 167فیصد ، لیدر 165فیصد اور ٹیکسٹائل میں 146فیصد تک اضافی آمدن ہوئی ۔ اسی طرح او جی ایم سی ایس 58فیصد ،فارما 36فیصد ، آٹوز 25فیصد ، بینکس 3سے 8.3فیصد ، سیمنٹ 7فیصد اور پاور کے شعبہ میں 5فیصد آمدن میں اضافہ ہوا ۔مالی سال 2026کے 9ماہ کے د وران 1.24ٹریلین روپے کی آمدن ہوئی ۔
انہوں نے کہاکہ کئی شعبوں نے غیر ملکی ٹرپل ڈیجٹ فیصد آمدن حاصل کی جو ایک مستحکم اور مضبوط ہوتی معاشی بحالی کی نشاندہی کرتی ہے ۔








