چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری ایبٹ آباد کے صدر حاجی مقبول خان کی قیادت میں وفد نے انکم ٹیکس کمشنر سے ملاقات کی۔ملاقات کے دوران ٹیکس ادائیگی میں صنعت کاروں کو درپیش رکاوٹوں، تکنیکی مسائل اور موجودہ کاروباری صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا
چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری ایبٹ آباد کے صدر حاجی مقبول خان کی قیادت میں وفد کی انکم ٹیکس کمشنر سے ملاقات

مزید خبریں
ایبٹ آباد۔ 13 مئی (اے پی پی):چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری ایبٹ آباد کے صدر حاجی مقبول خان کی قیادت میں وفد نے انکم ٹیکس کمشنر سے ملاقات کی۔ملاقات کے دوران ٹیکس ادائیگی میں صنعت کاروں کو درپیش رکاوٹوں، تکنیکی مسائل اور موجودہ کاروباری صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس میں ٹیکس وصولی کے نظام میں موجود تحفظات، اصلاحات اور کاروباری طبقہ کو درپیش مشکلات کے حل کے لیے قابلِ عمل تجاویز اور سفارشات بھی پیش کی گئیں۔صنعت کاروں کا کہنا تھا کہ موجودہ معاشی حالات میں کاروبار چلانا انتہائی مشکل ہو چکا ہے اور سرمایہ کاروں کو سہولیات دینے کے بجائے مزید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، جس سے سرمایہ کاری کا عمل متاثر ہو رہا ہے۔
انکم ٹیکس آفیسر نے وفد کو یقین دہانی کروائی کہ پیش کی گئی تجاویز کی روشنی میں قابلِ عمل حل نکالنے کے لیے ایک ہفتہ کے اندر پیش رفت کی جائے گی۔اس موقع پر صدر چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری ایبٹ آباد حاجی مقبول خان نے کہا کہ ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے لیے ایسی پالیسیوں کی ضرورت ہے جو کاروبار اور صنعت کے فروغ میں معاون ثابت ہوں۔ انہوں نے کہا کہ اگر حکومت صنعت کاروں اور تاجروں کو اعتماد میں لے کر کاروبار دوست پالیسیاں مرتب کرے تو اس کے مثبت اور دور رس نتائج سامنے آ سکتے ہیں۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ تاجر اور صنعت کار ملکی ترقی میں اپنا بھرپور کردار ادا کرنا چاہتے ہیں۔








