چیمبر آف کامرس حکومت اور بزنس کمیونٹی کے درمیان پل کی مانند ہے،صدر چیمبر آف کامرس مظفرگڑھ

مظفرگڑھ۔ 22 جنوری (اے پی پی):صدر چیمبر آف کامرس ملک عدنان نہرا نے پریس بریفنگ میں کہا ہے کہ چیمبر آف کامرس حکومت اور بزنس کمیونٹی کے درمیان پل کی مانند ہے، بائی پروڈکٹس کی تیاری، نیشنل و انٹرنیشنل مارکیٹس تک رسائی، ہنرمند افراد کی انٹرپرینیورشپ ٹریننگ اور سکل ڈویلپمنٹ کو بہتر بنانا پہلی ترجیح ہے ،میڈیا مشن کی تکمیل میں معاونت کرے۔انہوں نے کہا کہ چیمبر آف کامرس ضلع …

مظفرگڑھ۔ 22 جنوری (اے پی پی):صدر چیمبر آف کامرس ملک عدنان نہرا نے پریس بریفنگ میں کہا ہے کہ چیمبر آف کامرس حکومت اور بزنس کمیونٹی کے درمیان پل کی مانند ہے، بائی پروڈکٹس کی تیاری، نیشنل و انٹرنیشنل مارکیٹس تک رسائی، ہنرمند افراد کی انٹرپرینیورشپ ٹریننگ اور سکل ڈویلپمنٹ کو بہتر بنانا پہلی ترجیح ہے ،میڈیا مشن کی تکمیل میں معاونت کرے۔انہوں نے کہا کہ چیمبر آف کامرس ضلع میں انڈسٹریل اسٹیٹ کے قیام، آسان اقساط پر قرضوں کی فراہمی میں معاون ہو گا۔

انہوں نے بتایا کہ ایف بی آر اور پی آر اے ٹیکس معاملات کے بروقت حل اور کاروبار سے جڑی پیچیدگیوں کے خاتمے کےلئے چیمبر عملی اقدامات کر رہا ہے۔تجارت پیشہ افراد کے بچوں کو بیرون ملک تعلیم کے لئے درکار سرٹیفکیٹس و دیگر سہولیات کی فراہمی بھی چیمبر کی ترجیحات میں شامل ہے۔انہوں نے کہا کہ ضلع میں میڈیا کے ذریعے مثبت تشہیر سے سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھے گا۔