چیمبر آف کامرس کے قیام سے مقامی صنعتوں کو فروغ حاصل ہو گا ،رکن قومی اسمبلی بلال فاروق تارڑ

وزیراباد۔ 21 فروری (اے پی پی):چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کاقیام وزیرآباد میں ایک گراں قدر اِضافہ ہے اس کے قیام سے ضلع بھر کی صنعتوں اور کاروبار کو فروغ حاصل ھو گا اور علاقے کی خدمت کے نئے راستے کھلیں گے۔ان خیالات کا اظہار رکن قومی اسمبلی بلال فاروق تارڑ نے چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے دورہ کے موقع پر ایگزیکٹیو کمیٹی کے اراکین سے خطاب کرتے ہوئے …

وزیراباد۔ 21 فروری (اے پی پی):چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کاقیام وزیرآباد میں ایک گراں قدر اِضافہ ہے اس کے قیام سے ضلع بھر کی صنعتوں اور کاروبار کو فروغ حاصل ھو گا اور علاقے کی خدمت کے نئے راستے کھلیں گے۔ان خیالات کا اظہار رکن قومی اسمبلی بلال فاروق تارڑ نے چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے دورہ کے موقع پر ایگزیکٹیو کمیٹی کے اراکین سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع گروپ لیڈر پیر سید حیدر رضا نقوی، سید عون حیدر نقوی، صدر چیمبر ڈاکٹر سید مظاہر حسین زیدی، سینئر نائب صدر میاں صبیح الرحمٰن، نائب صدر راشد رفیق بھٹہ، ایگزیکٹیو کمیٹی کے اراکین عبدالرشید کلیر،مرزا ابو بکر ، انصر جاوید تارڑ،میاں سبحان رشید، محمد نواز چیمہ بھی موجود تھے۔ ایم این اے بلال فاروق تارڑ نے کہا کہ وزیرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا قیام وزیرآباد کےعوام کے لئے بڑی نعمت ہے۔چیمبر پلیٹ فارم سے کاروبار اور صنعتوں کو فروغ دیا جاسکتا ہے اور یہ ضلع بھر کے عوام کی خدمت کا بہت وسیع پلیٹ فارم ہے ۔