صدر اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (آئی سی سی آئی) محمد ذکریا اکبر ضیاء نے کہا ہے کہ چیمبر تاجروں اور صنعتکاروں کے جائز حقوق کے تحفظ اور کاروباری مسائل کے حل کے لیے متعلقہ حکام کے سامنے موثر انداز میں آواز اٹھائے گا۔ وہ آل پاکستان انجمن تاجران کے صدر محمد اجمل بلوچ کی قیادت میں مختلف شعبوں کے تاجر رہنمائوں کے وفد سے خطاب کر رہے …
چیمبر تاجروں اور صنعتکاروں کے جائز حقوق کے تحفظ اور کاروباری مسائل کے حل کے لیے متعلقہ حکام کے سامنے موثر انداز میں آواز اٹھائے گا، محمد ذکریا اکبر ضیاء

مزید خبریں
اسلام آباد۔15اکتوبر (اے پی پی):صدر اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (آئی سی سی آئی) محمد ذکریا اکبر ضیاء نے کہا ہے کہ چیمبر تاجروں اور صنعتکاروں کے جائز حقوق کے تحفظ اور کاروباری مسائل کے حل کے لیے متعلقہ حکام کے سامنے موثر انداز میں آواز اٹھائے گا۔ وہ آل پاکستان انجمن تاجران کے صدر محمد اجمل بلوچ کی قیادت میں مختلف شعبوں کے تاجر رہنمائوں کے وفد سے خطاب کر رہے تھے جس نے چیمبر کی نومنتخب قیادت کو مبارکباد دی۔
محمد ذکریا اکبر ضیاء نے کہا کہ تاجروں اور صنعتکاروں کے درمیان اتحاد مسائل کے حل کے لیے ناگزیر ہے۔ انہوں نے بجلی کی قلت، بھاری بلوں اور پیداواری سرگرمیوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ قانون پر عمل درآمد ضروری ہے تاہم تاجروں کی عزت نفس کا خیال رکھا جائے اور انتظامی معاملات مذاکرات، مشاورت اور قانونی طریقہ کار کے ذریعے حل کیے جائیں۔صدر آل پاکستان انجمن تاجران محمد اجمل بلوچ نےکہا کہ تاجروں کے حقوق اور مفادات کے تحفظ کے لیے آئی سی سی آئی قیادت کی مشاورت سے آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔
سینئر نائب صدر آئی سی سی آئی محمد اشفاق چٹھہ نے وفد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے یقین دلایا کہ چیمبر کاروباری برادری کے مسائل متعلقہ حکام کے سامنے اٹھائے گا اور کاروبار میں آسانی کے لیے موثر اقدامات کرے گا۔ نائب صدر محمد وقاص خان نے تاجر برادری کے حقوق کے لیے محمد اجمل بلوچ کی خدمات، جرات اور قیادت کو خراج تحسین پیش کیا۔ اس موقع پر آئی سی سی آئی کے ایگزیکٹو ممبر شاہد عباسی نے نظامت کے فرائض انجام دیئے۔







