چین اور کینیڈا کے درمیان نئی اسٹریٹجک شراکت داری کا قیام عالمی امن اور خوشحالی کے لیے سازگار ہے، چینی وزارت خارجہ

بیجنگ۔26جنوری (اے پی پی):چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان گوجیان کھون نے کہا ہے کہ چین اور کینیڈا کے درمیان نئی قسم کی اسٹریٹجک شراکت داری کا قیام عالمی امن اور خوشحالی کے لیے سازگار ہے۔ سی جی ٹی این کے مطابق چینی وزارت خارجہ کے ترجمان گو جیا کھون نے یومیہ پریس کانفرنس کے دوران چین-کینیڈا تعلقات کے حوالے سے کہا کہ چین کا موقف ہے کہ ممالک کو …

بیجنگ۔26جنوری (اے پی پی):چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان گوجیان کھون نے کہا ہے کہ چین اور کینیڈا کے درمیان نئی قسم کی اسٹریٹجک شراکت داری کا قیام عالمی امن اور خوشحالی کے لیے سازگار ہے۔ سی جی ٹی این کے مطابق چینی وزارت خارجہ کے ترجمان گو جیا کھون نے یومیہ پریس کانفرنس کے دوران چین-کینیڈا تعلقات کے حوالے سے کہا کہ چین کا موقف ہے کہ ممالک کو اپنے تعلقات میں "زیرو سم” کے بجائے "مشترکہ مفادات "اور محاذ آرائی کے بجائے تعاون کے اصولوں پر عمل کرنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ چین اور کینیڈا نے نئی نوعیت کی اسٹریٹجک شراکت داری قائم کی ہے اور اقتصادی و تجارتی امور کے مناسب حل کے لیے ٹھوس اقدامات کیے ہیں، یہ اقدامات مساوات، کھلے پن، امن و تعاون اور مشترکہ فائدے کے اصولوں کی عکاسی کرتے ہیں، کسی بھی تیسرے فریق کے خلاف نہیں ہیں، دونوں ممالک کی عوام کے مشترکہ مفاد میں ہیں اور عالمی امن، استحکام، ترقی اور خوشحالی کے لیے بھی سازگار ہیں۔