چین جی ڈی پی میں 9 ماہ کے دورا ن 4.6 فیصد اضافہ

رواں سال کی پہلی تین سہ ماہیوں میں چین کی جی ڈی پی میں سالانہ بنیاد پر 4.6 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ سی جی ٹی این کے مطابق پیر کو چین کی ریاستی کونسل کے دفتر اطلاعات کے زیر اہتمام پریس کانفرنس میں چین کے قومی ادارہ شماریات نے رواں سال کی پہلی تین سہ ماہیوں کے معاشی اعداد و شمار جاری کیے۔

بیجنگ۔19اکتوبر (اے پی پی):رواں سال کی پہلی تین سہ ماہیوں میں چین کی جی ڈی پی میں سالانہ بنیاد پر 4.6 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ سی جی ٹی این کے مطابق پیر کو چین کی ریاستی کونسل کے دفتر اطلاعات کے زیر اہتمام پریس کانفرنس میں چین کے قومی ادارہ شماریات نے رواں سال کی پہلی تین سہ ماہیوں کے معاشی اعداد و شمار جاری کیے۔ ابتدائی اعدادو شمار کے مطابق پہلی تین سہ ماہیوں میں چین کی جی ڈی پی 107.1071 ٹریلین یوآن تک پہنچ گئی ، جو سالانہ بنیادوں پر 4.6 فیصد اضافہ ہے۔

ماہانہ بنیادوں پر تیسری سہ ماہی میں چین کی جی ڈی پی میں 1.2 فیصد اضافہ ہوا۔ پہلی تین سہ ماہیوں میں سامان کی درآمدات اور برآمدات کی کل مالیت 39.9399 ٹریلین یوآن تک پہنچی، جو سالانہ بنیادوں پر 18.8 فیصد اضافہ ہے۔ اس مدت کے دوران چین کی برآمدات میں 16.4 فیصد جبکہ درآمدات میں 22.3 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو کے شراکت دار ممالک کے ساتھ درآمدات و برآمدات میں 17.1 فیصد اضافہ دیکھا گیا۔

چین کے قومی ادارہ شماریات کے نائب سربراہ ماؤ شینگ یونگ نے پریس کانفرنس میں بتایا ہے کہ رواں سال چین میں موسم گرما کے اناج اور چاول کی ابتدائی کل پیداوار 179.04 ملین ٹن رہی جو گزشتہ سال کے مقابلے میں سات لاکھ80ہزار ٹن زیادہ ہے جو 0.4 فیصد کا اضافہ بنتا ہے ۔ موسم خزاں میں اناج کی پیداوار کی صورتحال اچھی رہی اور پورے سال کے لیے بھرپور فصل کی توقع ہے۔