بیجنگ۔22جولائی (اے پی پی):چین میں رواں سال جون کے دوران بجلی کے استعمال میں 5.4 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جو کہ اقتصادی سرگرمیوں میں اضافے کی نشاندہی کرتا ہے۔اماراتی نیوز ایجنسی ’’وام‘‘ کے مطابق نیشنل انرجی ایڈمنسٹریشن (این ای اے) نے اپنی تازہ رپورٹ میں کہا ہے کہ جون میں بجلی کا استعمال سالانہ بنیادوں پر 5.4 فیصد بڑھ کر 867 ارب کلو واٹ آور تک پہنچ گیا۔ …
چین میں جون کے دوران بجلی کے استعمال میں 5.4 فیصد اضافہ

مزید خبریں
بیجنگ۔22جولائی (اے پی پی):چین میں رواں سال جون کے دوران بجلی کے استعمال میں 5.4 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جو کہ اقتصادی سرگرمیوں میں اضافے کی نشاندہی کرتا ہے۔اماراتی نیوز ایجنسی ’’وام‘‘ کے مطابق نیشنل انرجی ایڈمنسٹریشن (این ای اے) نے اپنی تازہ رپورٹ میں کہا ہے کہ جون میں بجلی کا استعمال سالانہ بنیادوں پر 5.4 فیصد بڑھ کر 867 ارب کلو واٹ آور تک پہنچ گیا۔
اعداد و شمار کے مطابق جون میں پرائمری انڈسٹری میں بجلی کے استعمال میں 4.9 فیصد اور سیکنڈری انڈسٹری میں 3.2 فیصد اضافہ ہوا جو کہ بالترتیب 13.3 ارب اور 548.8 ارب کلو واٹ آور رہا۔تیسری سطح یعنی سروس سیکٹر میں بجلی کے استعمال میں 9 فیصد اضافہ ہوا جو 175.8 ارب کلو واٹ آور تک پہنچ گیا۔ملک کے گھریلو صارفین کی بجلی کی کھپت جون میں 129.1 ارب کلو واٹ آور رہی جو کہ سالانہ بنیاد پر 10.8 فیصد اضافہ ہے۔
رپورٹ کے مطابق جنوری سے جون 2025 تک چین کی مجموعی بجلی کی کھپت 3.7 فیصد کے اضافے سے 4.84 ٹریلین کلو واٹ آور سے تجاوز کر گئی۔حالیہ دنوں میں چین کے کئی علاقوں میں شدید گرمی کی لہر دیکھی گئی جس کے نتیجے میں 16 جولائی کو ملک میں بجلی کی طلب تاریخی سطح تک پہنچ گئی، اس دن قومی پیک لوڈ پہلی بار 1.506 ارب کلو واٹ کی بلند ترین سطح تک پہنچا ۔








