لاہور۔3مارچ (اے پی پی):صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین سے چین کے سرمایہ کار گروپ ایرو سپیس کے17 رکنی وفد نے پیسک ہاوس میں ملاقات کی۔وفد کی قیادت چیئرمین ایرو اسپیس ڈویلپمنٹ انڈسٹری انویسٹمنٹ گروپ کمپنی لمیٹڈ لو جنہائے کر رہے تھے۔چین کے سرمایہ کار گروپ نے پنجاب کے الیکٹرک وہیکلز سیکٹر میں بڑی سرمایہ کاری کا عندیہ دے دیا۔وفد کے سربراہ لو جنہائے نے کہا کہ ہمارا …
چین کا سرمایہ کار گروپ الیکٹرک وہیکلز سیکٹر میں سرمایہ کاری کرے،ہرممکن سہولت فراہم کریں گے، چوہدری شافع حسین

مزید خبریں
لاہور۔3مارچ (اے پی پی):صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین سے چین کے سرمایہ کار گروپ ایرو سپیس کے17 رکنی وفد نے پیسک ہاوس میں ملاقات کی۔وفد کی قیادت چیئرمین ایرو اسپیس ڈویلپمنٹ انڈسٹری انویسٹمنٹ گروپ کمپنی لمیٹڈ لو جنہائے کر رہے تھے۔چین کے سرمایہ کار گروپ نے پنجاب کے الیکٹرک وہیکلز سیکٹر میں بڑی سرمایہ کاری کا عندیہ دے دیا۔وفد کے سربراہ لو جنہائے نے کہا کہ ہمارا گروپ پنجاب میں ٹو،تھری اور فور وہیلر الیکٹرک گاڑیوں کا اسیمبلنگ پلانٹ لگانے کا خواہاں ہے۔پنجاب میں ای وی چارجنگ سٹیشنز کی مینوفیکچرنگ اور ان کی تنصیب کا بھی ارادہ رکھتے ہیں۔الیکٹرک وہیکلز سیکٹر میں سرمایہ کاری کرکے پنجاب کو الیکٹرک گاڑیوں کا حب بنائیں گے،اس سیکٹر میں سرمایہ کاری کیلئے پنجاب حکومت سے جلد معاہدہ کیا جائے گا۔
صوبائی وزیر نے وفد کو سپیشل اکنامک زونز میں سرمایہ کاری کے مواقع سے آگاہ کیا۔اس موقع پر صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پنجاب کے خصوصی اقتصادی زونز میں عالمی معیار کا صنعتی انفراسٹرکچر موجود ہے،ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے کیلئے ای وی سیکٹر کا فروغ کلیدی حیثیت رکھتا ہے۔وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی قیادت میں حکومت نے ماحولیاتی آلودگی پر قابو پانے کیلئے نتیجہ خیز اقدامات کئے ہیں،اسی طرح ای وی سیکٹر کے فروغ کیلئے بھی ٹھوس اقدامات کئے گئے ہیں،
الیکٹرک گاڑیوں کو فروغ دیا گیا ہے،ای ٹیکسی سکیم شروع کی گئی ہے،یہاں الیکٹرک وہیکلز کے7 سے8 ایسمبلنگ پلانٹ موجود ہیں۔چوہدری شافع حسین نے کہا کہ پنجاب کے ای وی سیکٹر میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں،ای وی سیکٹر بالخصوص ای وی چارجنگ سٹیشنز میں سرمایہ کاری کا بہترین وقت ہے۔چین کا سرمایہ کار گروپ الیکٹرک وہیکلز سیکٹر میں سرمایہ کاری کرے،ہرممکن سہولت دیں گے۔
صوبائی وزیر صنعت و تجارت نے کہاکہ چین کی متعدد کمپنیوں نے پنجاب میں مختلف شعبوں میں اربوں روپے کی سرمایہ کاری کر رکھی ہے۔چین کی مزید کمپنیاں بھی یہاں سرمایہ کاری کیلئے آرہی ہیں۔پاکستان اور چین کے مابین بڑھتا ہوا معاشی تعاون دونوں ممالک کے مفاد میں ہے۔چوہدری شافع حسین نے کہاکہ چین کے ایرو اسپیس گروپ کی ای وی سیکٹر میں سرمایہ کاری کا خیر مقدم کریں گے۔چیئرمین پیڈمک جاوید اقبال،سپیشل سیکرٹری انڈسٹریز،ڈی جی پنجاب سرمایہ کاری بورڈ اور دیگر متعلقہ افسران بھی ملاقات میں موجود تھے۔








