چین کی امریکا کو تائیوان کے معاملے پر انتہائی احتیاط برتنے کی تنبیہ

بیجنگ ۔15نومبر (اے پی پی):چین کی حکومت کے ایک ترجمان نے ہفتے کے روز امریکا پر زور دیا ہے کہ وہ تائیوان کے معاملے کو انتہائی احتیاط کے ساتھ نمٹائے۔شنہوا کےمطابق ریاستی کونسل کے تائیوان امور کے دفتر کے ترجمان چن بن ہوا نے یہ بیان حالیہ دنوں میں تائیوان کو 330 ملین ڈالر کی امریکی اسلحہ فروخت کے اعلان پر کیے گئے ایک سوال کے جواب میں دیا۔انہوں نے …

بیجنگ ۔15نومبر (اے پی پی):چین کی حکومت کے ایک ترجمان نے ہفتے کے روز امریکا پر زور دیا ہے کہ وہ تائیوان کے معاملے کو انتہائی احتیاط کے ساتھ نمٹائے۔شنہوا کےمطابق ریاستی کونسل کے تائیوان امور کے دفتر کے ترجمان چن بن ہوا نے یہ بیان حالیہ دنوں میں تائیوان کو 330 ملین ڈالر کی امریکی اسلحہ فروخت کے اعلان پر کیے گئے ایک سوال کے جواب میں دیا۔انہوں نے کہاکہ ہم تائیوان کو اسلحہ فروخت کرنے کے امریکا کے اقدام کی شدید مخالفت کرتے ہیں۔ یہ موقف مسلسل اور واضح ہے۔‘‘

انہوں نے مزید کہا کہ اس قسم کا اقدام چین کی خودمختاری اور سیکورٹی مفادات کو سنگین نقصان پہنچاتا ہے اور یہ "تائیوان آزادی” کے حامی علیحدگی پسند گروپوں کو غلط پیغام دیتا ہے۔چن نے امریکا پر زور دیا کہ وہ ایک چین کے اصول اور چین و امریکا کے مشترکہ اعلامیوں خاص طور پر 17 اگست کے اعلامیہ کی پاسداری کرے، "تائیوان آزادی” کے حامی علیحدگی پسندوں کی حمایت اور حوصلہ افزائی بند کرے، اور تائیوان کے مسئلے کو انتہائی احتیاط کے ساتھ حل کرے۔

انہوں نے کہا کہ "تائیوان آزادی” کی تحریک تائیوان اسٹریٹ میں امن کے لیے مکمل طور پر ناموزوں ہے اور تائیوان کی لائی چینگ ٹی حکومت کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ بیرونی قوتوں یا فوجی ذرائع سے آزادی حاصل کرنے کی کوشش ایک ناممکن راستہ ہے۔انہوں نے کہا، "ہم اپنے قومی خودمختاری، سکیورٹی اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کے لیے تمام ضروری اقدامات اٹھائیں گے۔

مزید خبریں