چین کی سمندری معیشت کا جی ڈی پی 2025 میں 11 ٹریلین یوآن سے تجاوز کرگیا۔ سی جی ٹی این نے چین کے قومی کمیشن برائے ترقی و اصلاحات اور وزارت قدرتی وسائل کی جانب سے جاری کردہ ’’چائنا میرین اکانومی ڈویلپمنٹ رپورٹ 2026‘‘کے حوالے سے بتایا ہے کہ 2025 میں چین کی سمندری معیشت کی جی ڈی پی نے 11 ٹریلین یوآن سے تجاوز کیا جو ملک کی جی …
چین کی سمندری معیشت کا جی ڈی پی 2025 میں 11 ٹریلین یوآن سے تجاوز کر گیا

مزید خبریں
بیجنگ۔22اکتوبر (اے پی پی):چین کی سمندری معیشت کا جی ڈی پی 2025 میں 11 ٹریلین یوآن سے تجاوز کرگیا۔ سی جی ٹی این نے چین کے قومی کمیشن برائے ترقی و اصلاحات اور وزارت قدرتی وسائل کی جانب سے جاری کردہ ’’چائنا میرین اکانومی ڈویلپمنٹ رپورٹ 2026‘‘کے حوالے سے بتایا ہے کہ 2025 میں چین کی سمندری معیشت کی جی ڈی پی نے 11 ٹریلین یوآن سے تجاوز کیا جو ملک کی جی ڈی پی کا 7.9 فیصد بنتی ہے جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ سمندری معیشت چین کی معاشی ترقی کا ایک اہم انجن بن چکی ہے۔
رپورٹ کے مطابق ملک کے14ویں پانچ سالہ منصوبہ کے آغاز سے لے کر اب تک چین کا جدید سمندری صنعت کا نظام تیزی سے تشکیل پا رہا ہے۔ آف شور ونڈ پاور گرڈ کنکشن اور نئی نصب شدہ صلاحیت کے لحاظ سے چین نے دنیا میں اپنی پہلی پوزیشن کو برقرار رکھا ہے۔ سمندری پانی کو پینے کے قابل بنانے کے منصوبوں کی یومیہ پیداوار 3 ملین ٹن سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ چین کی اپنی تیار کردہ سمندری ادویات کی اقسام کی تعداد دنیا کا 28 فیصد بنتی ہے ۔






