چین کی قیادت میں ابھرنے والا نیا عالمی نظام دنیا کی اکثریت کی حمایت حاصل کر رہا ہے، افتخار علی ملک

چین کی قیادت میں ابھرنے والا نیا عالمی نظام دنیا کی اکثریت کی حمایت حاصل کر رہا ہے، افتخار علی ملک

لاہور۔19اپریل (اے پی پی):سارک چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سابق صدر افتخار علی ملک نے کہا ہے کہ عالمی رائے عامہ اب بڑی حد تک چین کے حق میں تبدیل ہو چکی ہے جبکہ پاکستان ان پانچ سرِفہرست ممالک میں شامل ہے جو موجودہ عالمی حالات میں چین کے سب سے زیادہ قریبی اور دوستانہ شراکت دار سمجھے جا رہے ہیں۔اتوار کو اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ چین کی قیادت میں ابھرنے والا نیا عالمی نظام دنیا کی اکثریت کی حمایت حاصل کر رہا ہے۔

انہوں نے ایک حالیہ سروے کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ خبر رساں ادارے رائٹرز اور ریسرچ ادارے اِپسوس کی مشترکہ تحقیق کے مطابق گزشتہ سال چین کی عالمی مقبولیت 36 فیصد تک پہنچ گئی۔انہوں نے کہا کہ تقریبا دو دہائیوں میں یہ پہلا موقع ہے کہ عالمی قیادت کے تاثر میں چین دیگر ممالک سے آگے نکل گیا ہے اور حالیہ برسوں میں یہ فرق چین کے حق میں سب سے زیادہ دیکھا گیا ہے۔