اسلام آباد ۔ 27 ستمبر (اے پی پی) پاکستان میں چین کے سفیر یاو چنگ نے کہا ہے کہ سی پیک میں تیسرے فریق کی شمولیت اس منصوبے میں بہتری کی ضامن ہوگی، سی پیک کے ذریعے علاقائی تعاون میں مزید وسعت دی جا سکے گی، اس وقت پاکستان میں سی پیک کے 22 جاری منصوبوں میں 70 ہزار افراد کو ملازمتیں فراہم کی گئی ہیں جبکہ اگلے مرحلے میں …
چین کے سفیر یاو چنگ کی ایف ایم 98 کے پرواگرام میں گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 27 ستمبر (اے پی پی) پاکستان میں چین کے سفیر یاو چنگ نے کہا ہے کہ سی پیک میں تیسرے فریق کی شمولیت اس منصوبے میں بہتری کی ضامن ہوگی، سی پیک کے ذریعے علاقائی تعاون میں مزید وسعت دی جا سکے گی، اس وقت پاکستان میں سی پیک کے 22 جاری منصوبوں میں 70 ہزار افراد کو ملازمتیں فراہم کی گئی ہیں جبکہ اگلے مرحلے میں کم سے کم 2 لاکھ پاکستانی افراد کو ملازمت کے مواقع فراہم کئے جائیں گے۔ ان خیالات کاا ظہار انہوں نے ایف ایم 98 دوستی چینل کے پروگرام میں بطورِ مہمان شرکت کے موقع پر کیا۔ انہوں نے کہا کہ چین اس حوالے سے پاکستان کے ساتھ مزید مذاکرات میں دلچسپی رکھتا ہے تاکہ سی پیک کے ذریعے علاقائی تعاون میں مزید وسعت دی جاسکے۔ چینی وزیر خارجہ وانگ ای کے پہلے دورہ پاکستان کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے چین کے سفیر نے کہا کہ چین کی حکومت اس دورے کو انتہائی کامیاب قرار دیتی ہے۔ چینی وزیر خارجہ اس دوران اپنے پاکستانی ہم منصب اور دیگر تمام اعلیٰ عہدیداران کے ساتھ ہونیوالے مذاکرات سے مطمئن ہیں۔








