چین کے مینوفیکچرنگ پرچیزنگ مینیجرز انڈیکس میں اگست کے دوران اضافہ، 49.8 فیصد رہا،ادارہ شماریات

چین کا مینوفیکچرنگ پرچیزنگ مینیجرز انڈیکس اگست میں 49.8 فیصد رہا جو جولائی کے مقابلے میں 0.6 فیصدزیادہ ہے۔

بیجنگ۔31اگست (اے پی پی):چین کا مینوفیکچرنگ پرچیزنگ مینیجرز انڈیکس اگست میں 49.8 فیصد رہا جو جولائی کے مقابلے میں 0.6 فیصدزیادہ ہے۔

سی جی ٹی این نےچینی ادارہ شماریات کے سروس انڈسٹری سروے سینٹر کے حوالے سے بتایا کہ شامل 21 صنعتوں میں سے 16 کے پرچیزنگ مینیجرز انڈیکس میں جولائی کے مقابلے میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ مینوفیکچرنگ شعبے میں پیداوار اور طلب دونوں میں بیک وقت توسیع دیکھی گئی۔ پروڈکشن انڈیکس 50.4 فیصد اور نیو آرڈرز انڈیکس 50.6 فیصد رہا جو جولائی کے مقابلے میں بالترتیب 0.5 اور 2.1 فیصد زیادہ ہیں۔اگست میں چین کے مینوفیکچرنگ شعبے کی ملکی اور بین الاقوامی مارکیٹ کی طلب میں بھی اضافہ ہوا۔ نیو آرڈرز انڈیکس اورنیو ایکسپورٹ آرڈرز انڈیکس میں ماہانہ اور سالانہ بنیاد پر نمایاں بہتری ریکارڈ کی گئی۔ ماہانہ بنیاد پر مارکیٹ کی طلب میں ہونے والی بہتری گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں بھی زیادہ نمایاں رہی۔