ڈائریکٹر جنرل پیسٹ وارننگ اینڈ کوالٹی کنٹرول آف پیسٹی سائیڈز پنجاب کا تحصیل احمد پور شرقیہ کا دورہ

ڈائریکٹر جنرل پیسٹ وارننگ اینڈ کوالٹی کنٹرول آف پیسٹی سائیڈز پنجاب کا تحصیل احمد پور شرقیہ کا دورہ

بہاولپور۔ 20 جون (اے پی پی):ڈائریکٹر جنرل پیسٹ وارننگ اینڈ کوالٹی کنٹرول آف پیسٹی سائیڈز پنجاب ڈاکٹر عامر رسول نے تحصیل احمد پور شرقیہ کا دورہ کر کے کپاس کی فصل کا تفصیلی معائنہ کیا اور محکمہ زراعت کی فیلڈ فارمیشنز کے تحت جاری سرگرمیوں کا جائزہ لیا۔دورہ کے دوران ڈاکٹر عامر رسول نے اپنی نگرانی میں کپاس کے کھیتوں میں پیسٹ اسکاوٹنگ کروائی اور فصل پر حملہ آور ضرر رساں کیڑوں کی موجودگی، شدت اور مجموعی صورتحال کا جائزہ لیا۔انہوں نے سفید مکھی، تھرپس اور سبز تیلہ سمیت دیگر نقصان دہ کیڑوں کی مسلسل نگرانی کی اہمیت پر زور دیا۔

انہوں نے کپاس کی موجودہ صورتحال کو مجموعی طور پر تسلی بخش قرار دیتے ہوئے فیلڈ عملہ کو سرویلنس کے عمل کو مزید مؤثر بنانے کی ہدایت کی۔ڈائریکٹر جنرل پیسٹ وارننگ نے کاشتکاروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ ہفتہ میں کم از کم دو مرتبہ باقاعدگی سے پیسٹ اسکاوٹنگ کریں اور نقصان دہ کیڑوں کا حملہ نقصان کی معاشی حد پر پہنچنے پر محکمہ زراعت کے فیلڈ عملہ سے رابطہ کریں۔

انہوں نے کہا کہ کاشتکار کپاس کی بہتر پیداوار کے حصول کے لیے متوازن کھادوں کے استعمال، مناسب آبپاشی، جڑی بوٹیوں کی بروقت تلفی، فصل کی کینوپی مینجمنٹ اور دیگر زرعی نگہداشتی امور پر خصوصی توجہ دیں۔

مزید خبریں