چیچہ وطنی۔ 20 مارچ (اے پی پی):ڈائریکٹر زراعت ساہیوال چوہدری شہباز اخترنے مرکز برجوالہ کا دورہ کیا۔ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت ڈاکٹر طاہر جاویداوراسسٹنٹ ڈائریکٹر ڈاکٹر محمد اسلم، بلال احمد (ایگریکلچر آفیسر ایکسٹینشن برجوالہ)اور محمد بلال بھی ہمراہ تھے۔انہوں نے چک نمبر 62-5L اور 57-5L میں کاشت کی گئی ابتدائی کپاس کی فصل کا جائزہ لیا اور کسانوں سے ملاقات کی۔ کسانوں سے گفتگو کے دوران چوہدری شہباز اختر نے انہیں درپیش …
ڈائریکٹر زراعت ساہیوال کا مرکز برجوالہ کا دورہ

مزید خبریں
چیچہ وطنی۔ 20 مارچ (اے پی پی):ڈائریکٹر زراعت ساہیوال چوہدری شہباز اخترنے مرکز برجوالہ کا دورہ کیا۔ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت ڈاکٹر طاہر جاویداوراسسٹنٹ ڈائریکٹر ڈاکٹر محمد اسلم، بلال احمد (ایگریکلچر آفیسر ایکسٹینشن برجوالہ)اور محمد بلال بھی ہمراہ تھے۔انہوں نے چک نمبر 62-5L اور 57-5L میں کاشت کی گئی ابتدائی کپاس کی فصل کا جائزہ لیا اور کسانوں سے ملاقات کی۔ کسانوں سے گفتگو کے دوران چوہدری شہباز اختر نے انہیں درپیش اہم زرعی مسائل پر بات چیت کی اور خصوصا کپاس کی بروقت کاشت کے ساتھ ساتھ متعدد فصلوں کی کاشت کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے کسانوں کی جانب سے ابتدائی کپاس کی کاشت میں دلچسپی پر خوشی کا اظہار کیا۔








