ڈائریکٹر لائیوسٹاک کا جڑانوالہ میں ڈپٹی ڈائریکٹر لائیو سٹاک آفس کا دورہ، انتظامی و فیلڈ امور کا تفصیلی جائزہ

فیصل آباد ۔ 02 دسمبر (اے پی پی):ڈائریکٹر لائیوسٹاک ڈاکٹر سید ندیم بدر نے جڑانوالہ میں ڈپٹی ڈائریکٹر لائیو سٹاک آفس کا دورہ کیا۔انہوں نے مختلف انتظامی و فیلڈ امور کا تفصیلی جائزہ لیا۔انہوں نے وزیراعلی پنجاب لائیو سٹاک کارڈ فیزII پروگرام کے تحت کسانوں میں تقسیم کی جانے والی رقوم اور اس کے شفاف طریقہ کار کا بھی مشاہدہ کیا۔ڈپٹی ڈائریکٹر لائیو سٹاک جڑانوالہ ڈاکٹر عثمان مرزا نے بریفنگ …

فیصل آباد ۔ 02 دسمبر (اے پی پی):ڈائریکٹر لائیوسٹاک ڈاکٹر سید ندیم بدر نے جڑانوالہ میں ڈپٹی ڈائریکٹر لائیو سٹاک آفس کا دورہ کیا۔انہوں نے مختلف انتظامی و فیلڈ امور کا تفصیلی جائزہ لیا۔انہوں نے وزیراعلی پنجاب لائیو سٹاک کارڈ فیزII پروگرام کے تحت کسانوں میں تقسیم کی جانے والی رقوم اور اس کے شفاف طریقہ کار کا بھی مشاہدہ کیا۔ڈپٹی ڈائریکٹر لائیو سٹاک جڑانوالہ ڈاکٹر عثمان مرزا نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ محکمہ لائیوسٹاک کی جانب سے کسانوں کو 107 کارڈز تقسیم کئے جاچکے ہیں جبکہ باقی کارڈز بھی جلد فراہم کر دیئے جائیں گے۔انہوں نے بتایا کہ تمام عمل شفافیت،ڈیٹا درستگی اور مستند ریکارڈ کی بنیاد پر جاری ہے۔ڈاکٹر سید ندیم بدر نے تحصیل جڑانوالہ کی مجموعی کارکردگی کا بھی تفصیلی جائزہ لیا۔ریکارڈ کی درستگی،

فیلڈ سرگرمیوں کی بروقت رپورٹنگ اور کسانوں کو سہولیات کی فراہمی کو چیک کیا۔انہوں نے عملے کو ہدایت کی کہ شفاف ریکارڈ کیپنگ، فنڈز کے موثر استعمال اور ریئل ٹائم رپورٹنگ کے ذریعے سروس ڈلیوری کو مزید بہتر بنایا جائے۔ڈائریکٹر لائیوسٹاک نے اس موقع پر کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ویژن کے مطابق کسانوں اور زمینداروں کو جدید سہولیات اور بروقت سہارا فراہم کرنا محکمہ کی اولین ترجیح ہے اور اس مقصد کے لئے تمام ممکنہ اقدامات جاری رہیں گے۔