ڈائریکٹر لائیوسٹاک کا شورکوٹ کے مختلف ویٹرنری اداروں کا دورہ،ادویات، سیرم و یکسینیشن سمیت دیگر امور کا جائزہ

فیصل آباد ۔ 14 اکتوبر (اے پی پی):ڈائریکٹر لائیوسٹاک فیصل آباد ڈاکٹر سید ندیم بدر نے تحصیل شورکوٹ کے مختلف ویٹرنری اداروں کا دورہ کیا۔وہ سی وی ایچ حویلی بہادر شاہ،سی وی ایچ رستم سرگانا، سی وی ایچ وریام والا میں گئے اور عملے کی حاضری، او پی ڈی ریکارڈ،صفائی کی صورتحال،کسان لائیوسٹاک ریکارڈ،وزیر اعلیٰ پنجاب لائیوسٹاک کارڈ ریکارڈ، سپلائی چین،ادویات کے ذخیرہ، سیرم و یکسینیشن ریکارڈ سمیت دیگر امور …

فیصل آباد ۔ 14 اکتوبر (اے پی پی):ڈائریکٹر لائیوسٹاک فیصل آباد ڈاکٹر سید ندیم بدر نے تحصیل شورکوٹ کے مختلف ویٹرنری اداروں کا دورہ کیا۔وہ سی وی ایچ حویلی بہادر شاہ،سی وی ایچ رستم سرگانا، سی وی ایچ وریام والا میں گئے اور عملے کی حاضری، او پی ڈی ریکارڈ،صفائی کی صورتحال،کسان لائیوسٹاک ریکارڈ،وزیر اعلیٰ پنجاب لائیوسٹاک کارڈ ریکارڈ، سپلائی چین،ادویات کے ذخیرہ، سیرم و یکسینیشن ریکارڈ سمیت دیگر امور کا تفصیلی جائزہ لیا۔ڈائریکٹر لائیوسٹاک نے فیلڈ سٹاف کو جاری سرکاری ذمہ داریوں پر خصوصی توجہ دینے، ویکسینیشن مہم بروقت مکمل کرنے

کولڈ چین کے تسلسل کو برقرار رکھنے، کسانوں کو موسمی امراض خصوصاً لمپی سکن ڈیزیزکے حوالے سے آگاہی دینے، بدلتے موسم میں جانوروں کی دیکھ بھال یقینی بنانے، اے ڈی آر ایس فارمر ایپ کے استعمال اور ایس پی ایم ایس 9211 پر ڈیٹا کی بروقت اپ لوڈنگ کی ہدایات جاری کیں۔بعد ازاں انہوں نے زم زم فیڈ ملز شورکوٹ کا بھی معائنہ کیاجہاں انہوں نے فیڈ سٹوریج، لیبارٹری ٹیسٹنگ اور آپریشنل میکنزم کا جائزہ لیا اور فیس مل مالکان کو موقع پر ہدایات جاری کیں کہ مویشیوں کی خوراک کے معیار کو یقینی بنانے کے لیے پنجاب اینیمل فیڈ سٹف اینڈ کمپاؤنڈ فیڈ ایکٹ 2016 پر مؤثر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے۔