پشاور۔ 04 مارچ (اے پی پی):ڈائریکٹوریٹ جنرل فشریز ڈیپارٹمنٹ کے افسران نے گزشتہ روز مہمند ڈیم، ضلع مہمند کا تفصیلی دورہ کیا۔ محکمہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق دورے کے دوران مہمند ڈیم انتظامیہ کے ساتھ باہمی مفاہمت کے تحت اہم فیصلے کیے گئے جن کے مطابق ڈیم میں مچھلی کی افزائش کے فروغ کےلیے جدید ہیچری تعمیر کی جائے گی کنزرویشن مقاصد کے لیے دفاتر اور واچر …
ڈائریکٹوریٹ جنرل فشریز ڈیپارٹمنٹ کے افسران کا مہمند ڈیم کا دورہ

مزید خبریں
پشاور۔ 04 مارچ (اے پی پی):ڈائریکٹوریٹ جنرل فشریز ڈیپارٹمنٹ کے افسران نے گزشتہ روز مہمند ڈیم، ضلع مہمند کا تفصیلی دورہ کیا۔ محکمہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق دورے کے دوران مہمند ڈیم انتظامیہ کے ساتھ باہمی مفاہمت کے تحت اہم فیصلے کیے گئے جن کے مطابق ڈیم میں مچھلی کی افزائش کے فروغ کےلیے جدید ہیچری تعمیر کی جائے گی
کنزرویشن مقاصد کے لیے دفاتر اور واچر ہٹس قائم کئے جائیں گے، ہیچری کے قیام کے لیے موزوں سائٹ کا باقاعدہ انتخاب بھی مکمل کر لیا گیا، یہ اقدام نہ صرف آبی حیات کے تحفظ بلکہ مقامی معیشت کے استحکام اور فشریز سیکٹر کی ترقی میں اہم سنگِ میل ثابت ہوگا۔








