وفاقی وزیرپارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے درازندہ میں ’’امن میلہ سکیورٹی چیک پوسٹ ‘‘پر دہشت گرد حملے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اورافسوس کا اظہار کیا ہے
ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کا ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشت گرد حملے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اورافسوس کا اظہار

مزید خبریں
اسلام آباد۔26ستمبر (اے پی پی):وفاقی وزیرپارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے درازندہ میں ’’امن میلہ سکیورٹی چیک پوسٹ ‘‘پر دہشت گرد حملے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اورافسوس کا اظہار کیا ہے۔ہفتہ کو اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ کوئٹہ روڈ پر امن میلہ پولیس چیک پوسٹ کے قریب خود کش حملے میں متعد د پولیس اہلکار شہید و زخمی ہوئے۔طارق فضل چوہدری نے کہا کہ دہشت گردی کی سفاکانہ کارروائی امن کے خلاف کھلی جنگ ہے، فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں کی انسانیت دشمن سوچ قابلِ مذمت ہے، معصوم شہریوں اور بہادر جوانوں کا خون رائیگاں نہیں جائے گا۔انہوں نے کہا کہ ریاستِ پاکستان دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے عزم پر قائم ہے، ہر سہولت کار اور سرپرست کے خلاف کارروائی کی جائے گی،شہداء کے اہلِ خانہ سے دلی تعزیت کرتا ہوں، طارق فضل چوہدری نے کہا کہ زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے دعاگو ہوں،اللہ تعالیٰ شہداء کے درجات بلند فرمائے اور پاکستان کو دہشت گردی سے محفوظ رکھے۔








