جنیوا۔27فروری (اے پی پی):عالمی تجارتی تنظیم (ڈبلیوٹی او) کے رکن ممالک نے تجارتی سہولت کاری کے معاہدے (ٹی ایف اے) پرپیش رفت کیلئے اقدامات سے اتفاق کیاہے۔ اس بات کافیصلہ تجارتی سہولت کاری کے معاہدے پرپیش رفت کیلئے قائم کمیٹی کے اجلاس میں کیاگیا، اجلاس میں ڈبلیوٹی اوکے رکن ممالک کے نمائندوں نے شرکت کی، اجلاس میں تجارتی سہولت کاری معاہدے کے دوسرے جائزے پر کام کو آگے بڑھا نے …
ڈبلیوٹی او کے رکن ممالک کا تجارتی سہولت کاری کے معاہدے پرپیش رفت کیلئے اقدامات سے اتفاق

مزید خبریں
جنیوا۔27فروری (اے پی پی):عالمی تجارتی تنظیم (ڈبلیوٹی او) کے رکن ممالک نے تجارتی سہولت کاری کے معاہدے (ٹی ایف اے) پرپیش رفت کیلئے اقدامات سے اتفاق کیاہے۔ اس بات کافیصلہ تجارتی سہولت کاری کے معاہدے پرپیش رفت کیلئے قائم کمیٹی کے اجلاس میں کیاگیا، اجلاس میں ڈبلیوٹی اوکے رکن ممالک کے نمائندوں نے شرکت کی،
اجلاس میں تجارتی سہولت کاری معاہدے کے دوسرے جائزے پر کام کو آگے بڑھا نے ، تکنیکی معاونت کیلئے صلاح ومشورہ اور تجربات کے تبادلے کا سلسلہ جاری رکھنے پراتفاق کیاگیا، رکن ممالک نے معاہدے کے نفاذ اور اس کے اثرات کو بہتر طور پر سمجھنے کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ موثر عملدرآمد کے لیے مزید رہنمائی کے امکانات تلاش کیے جائیں، کئی ممالک نے موضوعاتی بنیادوں پر تجربات کے تبادلے کو وسعت دینے، نجی شعبے کی شمولیت بڑھانے اور قومی تجارتی سہولت کاری کمیٹیوں وعلاقائی گروپس کے ساتھ مکالمہ مضبوط بنانے میں دلچسپی ظاہر کی۔
اجلاس میں بتایاگیا کہ ٹونگا نے 26 جنوری 2026 کو معاہدے کی توثیق کر دی ہے جس کے بعد 166 میں سے 162 ارکان ٹی ایف اے کی توثیق کر چکے ہیں ترقی پذیر اور کم ترقی یافتہ ممالک نے اب تک ٹی ایف اے کی 83.7 فیصد شقوں پر عملدرآمد کا عزم ظاہر کیا ہے جبکہ مجموعی نفاذ کی شرح 87.4 فیصد تک پہنچ چکی ہے۔ اب تک 364 توسیعی درخواستیں جمع کرائی جا چکی ہیں۔
اجلاس میں چین نے ریلوے بندرگاہوں پر پری ارائیول پراسیسنگ کے لیے اسمارٹ کسٹمز طریقہ کار پر پریزنٹیشن دی، جبکہ مالدووا نے فوڈ سیفٹی حکام کے ساتھ بین الادارہ جاتی تعاون کے ذریعے اپنے مجاز معاشی آپریٹر پروگرام کو وسعت دینے کا تجربہ شیئر کیا۔








