ڈرون حملوں کی تصاویر،ویڈیوز اور غیر مصدقہ اطلاعات شیئر نہ کریں، حافظ طاہر محمود اشرفی کی سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں سے اپیل

ڈرون حملوں کی تصاویر،ویڈیوز اور غیر مصدقہ اطلاعات شیئر نہ کریں، حافظ طاہر محمود اشرفی کی سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں سے اپیل

اسلام آباد۔6اکتوبر (اے پی پی):چیئرمین پاکستان علماءکونسل حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں سے اپیل کی ہے کہ ڈرون حملوں کی تصاویر،ویڈیوز اور غیر مصدقہ اطلاعات شیئر نہ کریں۔سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کے نام اپنے پیغام میں حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ سعودی قوانین اور وزارت داخلہ کی ہدایات کی مکمل پابندی کریں،حساس مقامات کی تصاویر،افواہوں اور قانون کے منافی تبصروں سے گریز کریں،معلومات کے لئے صرف سرکاری اور مستند ذرائع پر اعتماد کریں۔

مزید خبریں