ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ زراعت توسیع رحیم یار خان ڈاکٹر مسعود سلیم نے ریشم فارمز کوٹ سمابہ کا دورہ کیا۔ انہوں نے گندم کے کھیتوں، کپاس کی کاشت
ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ زراعت توسیع رحیم یار خان ڈاکٹر مسعود سلیم کا ریشم فارمز کوٹ سمابہ کا دورہ
صادق آباد ۔ 18 اپریل (اے پی پی):ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ زراعت توسیع رحیم یار خان ڈاکٹر مسعود سلیم نے ریشم فارمز کوٹ سمابہ کا دورہ کیا۔ انہوں نے گندم کے کھیتوں، کپاس کی کاشت، مکئی کی فصل اور گنے کی نرسری کا معائنہ کیا۔بعد ازاں وفد نے مین کیمپس کا دورہ کیا جہاں انگور اور بلیک بیری کے باغات، گندم کے تجرباتی پلاٹس اور بکری فارم کا جائزہ لیا گیا۔
اس موقع پر ڈائریکٹر ریشم سیڈ فارمز چوہدری عارف کے ساتھ زرعی ترقی اور مستقبل کی حکمت عملی سے متعلق نہایت مفید اور تعمیری گفتگو بھی ہوئی، جس میں باہمی تجربات اور قیمتی آراء کا تبادلہ کیا گیا۔ڈاکٹر مسعود سلیم نے کسانوں کی فلاح و بہبود کے لیے ریشم سیڈ کی متنوع کاوشوں کو سراہتے ہوئے مختلف شعبہ جات میں ہونے والے نمایاں کام کو قابلِ تحسین قرار دیا۔









