ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے بچے کو قطرے پلا کر انسداد پولیو مہم کا افتتاح کر دیا

ڈپٹی کمشنر عرفان نواز میمن اسلام آباد نے بچے کو قطرے پلا کر انسداد پولیو مہم کا افتتاح کر دیا۔ ترجمان ضلعی انتظامیہ کے مطابق اسلام آباد میں انسداد پولیو مہم کا باقاعدہ آغاز 21 ستمبر سے ہوگا۔ انسداد پولیو مہم کی تیاریوں کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر کی زیر صدارت اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں پولیو مہم کے حوالے سے حکمت عملی کے نفاذ اور پولیو ورکرز کی …

اسلام آباد۔18ستمبر (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر عرفان نواز میمن اسلام آباد نے بچے کو قطرے پلا کر انسداد پولیو مہم کا افتتاح کر دیا۔ ترجمان ضلعی انتظامیہ کے مطابق اسلام آباد میں انسداد پولیو مہم کا باقاعدہ آغاز 21 ستمبر سے ہوگا۔ انسداد پولیو مہم کی تیاریوں کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر کی زیر صدارت اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں پولیو مہم کے حوالے سے حکمت عملی کے نفاذ اور پولیو ورکرز کی تربیت اور تیاریوں کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ مہم کے تحت 80 یونین کونسلز میں 4 لاکھ 47 ہزار 614 بچوں کو پولیو سے بچائو کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ اجلاس میں انسداد پولیو مہم کے دوران سکیورٹی امور اور اہداف کا بھی جائزہ لیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ پولیو مہم کے دوران اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ کوئی بچہ حفاظتی قطروں سے محروم نہ رہے۔