کوئٹہ۔ 30 اکتوبر (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر بارکھان عبداللہ کھوسو نے بی ایس ڈی آئی کے تحت جاری مختلف ٹیوب ویل اسکیموں کا معائنہ کیا۔ ڈپٹی کمشنر نے بستی شالکوٹ اور بستی وشال لانگانی میں جاری اسکیموں کی پیش رفت اور پانی کی فراہمی کے نظام کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر ایکسین پبلک ہیلتھ انجینئرنگ محمد نسیم زرکون بھی ان کے ہمراہ تھے۔ ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ حکام کو …
ڈپٹی کمشنر بارکھان کا بی ایس ڈی آئی کے تحت جاری مختلف ٹیوب ویل اسکیموں کا معائنہ

مزید خبریں
کوئٹہ۔ 30 اکتوبر (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر بارکھان عبداللہ کھوسو نے بی ایس ڈی آئی کے تحت جاری مختلف ٹیوب ویل اسکیموں کا معائنہ کیا۔ ڈپٹی کمشنر نے بستی شالکوٹ اور بستی وشال لانگانی میں جاری اسکیموں کی پیش رفت اور پانی کی فراہمی کے نظام کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر ایکسین پبلک ہیلتھ انجینئرنگ محمد نسیم زرکون بھی ان کے ہمراہ تھے۔
ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ منصوبہ جات کو مقررہ معیار اور مدت کے اندر مکمل کیا جائے تاکہ عوام کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی میں کسی قسم کی رکاوٹ نہ رہے۔ انہوں نے کہا کہ عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں پر کسی بھی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔
ایکسین محمد نسیم زرکون نے ڈپٹی کمشنر کو جاری منصوبوں کی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ اسکیمیں تکمیل کا کام تیزی سے جاری ہے اور جلد مکمل ہو جائیں گی۔








