ڈپٹی کمشنر بٹگرام محمد شعیب کی زیر صدارت 21 ستمبر 2026ء سے شروع ہونے والی ایس این آئی ڈی پولیو مہم کے حوالہ سے ”ریڈینس میٹنگ“ کا انعقاد کیا گیا۔
ڈپٹی کمشنر بٹگرام کی زیر صدارت اجلاس، 21 ستمبر سے شروع ہونے والی پولیو مہم کے انتظامات کا جائزہ لیا گیا

مزید خبریں
بٹگرام۔ 18 ستمبر (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر بٹگرام محمد شعیب کی زیر صدارت 21 ستمبر 2026ء سے شروع ہونے والی ایس این آئی ڈی پولیو مہم کے حوالہ سے ”ریڈینس میٹنگ“ کا انعقاد کیا گیا۔
میٹنگ میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بٹگرام ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر شہزاد گل، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر بٹگرام، اسسٹنٹ کمشنر بٹگرام، ڈسٹرکٹ پولیو آفیسر اور محکمہ صحت کے دیگر افسران، نمائندہ ڈبلیو ایچ او اور دیگر متعلقہ اداروں کے سربراہان نے شرکت کی۔ حکومت خیبر پختونخوا کے احکامات کی روشنی میں ضلع بھر میں 21 ستمبر سے پولیو مہم کا انعقاد کیا جائے گا جس میں ضلع بھر کے پانچ سال تک کے 103537 بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔
اس سلسلہ میں منعقدہ میٹنگ میں ڈاکٹر ماجد خان ڈاکٹر ڈسٹرکٹ پولیو آفیسر نے شرکا کو پولیو مہم کے حوالہ سے آگاہ کیا۔ ڈپٹی کمشنر نے محکمہ صحت اور دیگر تمام ڈسٹرکٹ پولیو مانیٹرنگ ٹیمز کے افسران کو پولیو مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی ہدایات جاری کرتے ہوئے ضلع بٹگرام سے پولیو کے مکمل خاتمہ کیلئے 5 سال تک کی عمر کے ہر بچہ کو قطرے پلانے کیلئے بہتر لائحہ عمل پر زور دیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر بٹگرام نے والدین سے گذارش ہے کہ اپنے پانچ سال تک کی عمر کے بچوں کو پولیوسے بچاؤ کے قطرے ضرور پلائیں، ان قطروں سے انہیں عمر بھر کی معذوری سے بچایا جا سکتا ہے۔








