چشتیاں۔ 23 اکتوبر (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر بہاولنگر ذولفقار احمد بھون کے زیر نگرانی زیادہ گندم اگاؤ مہم کے سلسلہ میں نمبرداران کنونشن تحصیل چشتیاں میں منعقد ہوا۔کنونشن میں تحصیل بھر سے تقریباً سات سو کے قریب نمبرداران اور ترقی پسند کاشتکاران نے بھرپور شرکت کی۔ کنونشن میں ڈاکٹر محمد اشفاق ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع بہاولنگر، ساحل رسول چیمہ اسسٹنٹ کمشنر چشتیاں، میاں عبدلمجید جتالہ مہمان خصوصی تھے۔ اس کنونشن …
ڈپٹی کمشنر بہاولنگر کے زیر نگرانی زیادہ گندم اگاؤ مہم کے سلسلہ میں نمبرداران کنونشن
چشتیاں۔ 23 اکتوبر (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر بہاولنگر ذولفقار احمد بھون کے زیر نگرانی زیادہ گندم اگاؤ مہم کے سلسلہ میں نمبرداران کنونشن تحصیل چشتیاں میں منعقد ہوا۔کنونشن میں تحصیل بھر سے تقریباً سات سو کے قریب نمبرداران اور ترقی پسند کاشتکاران نے بھرپور شرکت کی۔
کنونشن میں ڈاکٹر محمد اشفاق ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع بہاولنگر، ساحل رسول چیمہ اسسٹنٹ کمشنر چشتیاں، میاں عبدلمجید جتالہ مہمان خصوصی تھے۔ اس کنونشن کا مقصد کاشتکاروں میں گندم کی زیادہ سے زیادہ کاشت کو فروغ دینا تھا۔
تقریب کے آغاز میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت (توسیع) تحصیل چشتیاں نے تمام مہمانانِ گرامی اور کنونشن میں شریک نمبرداران و کاشتکاران کو خوش آمدید کہا اور کنونشن کے انتظامات کے حوالے سے بریفنگ دی اور گندم کی جدید پیداواری ٹیکنالوجی بارے آگاہ کیا۔ کاشتکار زمین تیار کرکے اسے بذریعہ لیزر لینڈ لیولر ہموار کریں۔
50 کلو گرام منظور شدہ اقسام کا گریڈ شدہ بیج بذریعہ ڈرل بروقت کاشت کریں اور متوازن کھادیں ڈالیں۔ اس سال سرکاری اراضی پر بھی گندم کی زیادہ سے زیادہ کاشت کی جاے گی۔ڈاکٹر محمد اشفاق ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت (توسیع) بہاولنگر نے کنونشن کے اغراض و مقاصد بیان کرتے ہوئے بتایا کہ اس مہم کا بنیادی مقصد گندم کی زیادہ پیداوار کے لیے کسانوں کو جدید زرعی طریقوں سے آگاہ کرنا ہے۔
گورنمنٹ آف پنجاب کی طرف سے گندم کا ریٹ 3500 روپے فی من مقرر کیا گیا ہے۔ زیادہ رقبہ پر گندم کاشت کرنے، اور فی ایکڑ پیداوار بڑھانے سے ناصرف کاشتکار کی معیشت بہتر ہوگی بلکہ ملکی سطح پر گندم کی ضرورت پوری ہوگی۔
کسان گندم کی کاشت کے وقت زرعی مداخل بیج و کھاد بذریعہ کسان کارڈ حکومتی نرخ نامہ پر حاصل کر سکتے ہیں۔ گندم کی بجای کے وقت نہری پانی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔ محکمہ زراعت کے افسران، فیلڈ عملہ اور انٹرن کاشتکاروں کو ان کی دہلیز پر گندم کی پیداوار بڑھانے کے لیے ایڈوایزری فراہم کریں گے۔
ساحل رسول چیمہ اسسٹنٹ کمشنر چشتیاں نے خطاب کرتے ہوئے محکمہ زراعت کی کوششوں کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ چشتیاں کے نمبرداران ہمارے دیہی معاشرے کا قابلِ اعتماد طبقہ ہیں، جو اپنی زمینوں پر زیادہ سے زیادہ گندم کاشت کرکے اور دیگر کاشتکاروں کو بھی اس کے لیے ترغیب دے کر تحصیل میں زیادہ سے زیادہ رقبہ پر گندم کاشت کروا سکتے ہیں









