"ڈپٹی کمشنر جہلم میر رضا اوزگن نے مریم نواز ہیلتھ کلینک کوٹلہ فقیر اور مریم نواز ہیلتھ کلینک بھٹیہ کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے طبی سہولیات، انتظامی امور اور عوام کو فراہم کی جانے والی صحت کی خدمات کا جائزہ لیا۔”
ڈپٹی کمشنر جہلم میر رضا اوزگن کا مریم نواز ہیلتھ کلینک کوٹلہ فقیر اور مریم نواز ہیلتھ کلینک بھٹیہ، جہلم کا دورہ

مزید خبریں
جہلم۔ 28 جولائی (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر جہلم میر رضا اوزگن نے مریم نواز ہیلتھ کلینک کوٹلہ فقیر اور مریم نواز ہیلتھ کلینک بھٹیہ، جہلم کا دورہ کیا۔دورے کے دوران ڈپٹی کمشنر نے دونوں ہیلتھ کلینکس میں دستیاب طبی سہولیات، ضروری ادویات کی فراہمی، طبی عملے کی حاضری، صفائی کے انتظامات اور مریضوں کو فراہم کی جانے والی خدمات کا تفصیلی جائزہ لیا، جبکہ متعلقہ حکام نے کلینکس کی مجموعی کارکردگی سے آگاہ کیا۔ڈپٹی کمشنر میر رضا اوزگن نے طبی عملے کو ہدایت کی کہ دیہی علاقوں اور یونین کونسلوں کی سطح پر قائم ہیلتھ کلینکس میں آنے والے مریضوں کو بروقت اور معیاری طبی سہولیات فراہم کی جائیں، ضروری ادویات کی دستیابی اور طبی عملے کی باقاعدہ حاضری یقینی بنائی جائے۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن کے مطابق دیہی علاقوں اور یونین کونسلوں کی سطح پر بنیادی طبی سہولیات کی بہتری حکومت پنجاب کی اہم ترجیح ہے۔ انہوں نے متعلقہ حکام کو طبی خدمات کے معیار اور مریضوں کی سہولت کو یقینی بنانے کی ہدایت کی








