لاہور۔12اکتوبر (اے پی پی):محکمہ زراعت پنجاب کی لانچ کردہ "ڈیجیٹلائزڈ پیسٹ سرویلنس اینڈ رپورٹنگ سسٹم " ضرررساں کیڑوں کے کنٹرول کے لئے گیم چینجر ثابت ہوگی۔ ایڈیشنل سیکرٹری زراعت محکمہ زراعت پنجاب جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کار لاتے ہوئے فصلوں کے ضرررساں کیڑوں کی ڈیجیٹلائزڈ ڈیٹا کولیکشن،سرویلنس اورمانیٹرنگ کیلئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کر رہا ہے تاکہ اہم فصلوں کے پیداواری اہداف کا حصول یقینی بنایا جا سکے۔ان خیالات کا …
ڈیجیٹلائزڈ پیسٹ سرویلنس اینڈ رپورٹنگ سسٹم ضرررساں کیڑوں کے کنٹرول کے لئے گیم چینجر ثابت ہوگا، ایڈیشنل سیکرٹری زراعت پنجاب
لاہور۔12اکتوبر (اے پی پی):محکمہ زراعت پنجاب کی لانچ کردہ "ڈیجیٹلائزڈ پیسٹ سرویلنس اینڈ رپورٹنگ سسٹم ” ضرررساں کیڑوں کے کنٹرول کے لئے گیم چینجر ثابت ہوگی۔ ایڈیشنل سیکرٹری زراعت محکمہ زراعت پنجاب جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کار لاتے ہوئے فصلوں کے ضرررساں کیڑوں کی ڈیجیٹلائزڈ ڈیٹا کولیکشن،سرویلنس اورمانیٹرنگ کیلئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کر رہا ہے تاکہ اہم فصلوں کے پیداواری اہداف کا حصول یقینی بنایا جا سکے۔ان خیالات کا اظہار ایڈیشنل سیکرٹری زراعت ٹاسک فورس پنجاب محمد شبیر احمد خان نے فصلوں کے ضرررساں کیڑوں کے کنٹرول،ڈیجیٹائزیشن،مانیٹرنگ اور رپورٹنگ کے لئے ایشئین ڈویلپمنٹ بینک اور سینٹرفار ایگریکلچر اینڈ بائیو سائنسز انٹرنیشنل(کیبی) کے تعاون سے تیار کی گئی ایپلکیشن کی لاہور میں لانچنگ تقریب کے موقع پر بطور مہمانِ خصوصی کے دوران کیا۔
انھوں نے مزید کہا کہ اس ایپلیکیشن کی پائلٹ ٹیسٹنگ فیز میں صوبہ پنجاب کے22 اضلاع میں کاشتہ کپاس کی فصل پر کیڑوں کی سرویلنس اور مانیٹرنگ کاکام لیاگیا ہے جس کے حوصلہ افزا نتائج برآمد ہوئے اور ضرررساں کیڑوں کے کنٹرول میں مدد ملی۔اس ایپلیکیشن کی آپریٹنگ و مانیٹرنگ محکمہ پیسٹ وارننگ و کوالٹی کنٹرول آف پیسٹی سائیڈز کی ٹیم نے سرانجام دی اور اس کے ذریعے ایڈوائزری سروسز کاکام بھی لیا گیا ہے۔ایڈیشنل سیکرٹری زراعت نے مزید کہا کہ اس ایپلیکیشن کے نتائج کو دیکھتے ہوئے امسال گندم،دھان و دیگر اہم فصلات کی مانیٹرنگ کاکام بھی لیا جائے گا تاکہ ضرررساں کیڑوں کو کنٹرول کرکے فصلوں کی فی ایکڑ پیداوار میں اضافہ کیا جا سکے۔
اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل زراعت پیسٹ وارننگ پنجاب رانا فقیر احمد نے کہا کہ یہ ایپلیکیشن فصلو ں کے ضرررساں کیڑوں کے کنٹرول میں معاون ثابت ہوگی۔اس ڈیجیٹلائزڈ سسٹم کے ذریعے پیسٹ وارننگ کنٹرول کی ٹیمیں کسی بھی علاقے میں فصلوں پر کیڑوں کے حملہ کی صورتحال سے متعلق فوری طور پر رپورٹ کر سکتی ہیں۔ یہ ایپلیکیشن 56 مختلف فصلوں کے ضرررساں کیڑوں کی سرویلنس،مانیڑنگ اور کنٹرول کے لئے استعمال کی جائے گی تاکہ فصلوں کی پیداوار میں اضافہ ہو سکے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نمائندہ ایشئین ڈویلپمنٹ بینک نوریکو ساٹو نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ضرررساں کیڑوں کے کنٹرول کیلئے آئی سی ٹی کا استعمال وقت کا اہم تقاضا ہے۔









