اسلام آباد۔23نومبر (اے پی پی):خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (ایس آئی ایف سی) پاکستان میں عالمی سطح پر جدید، محفوظ اور مسابقتی ڈیجیٹل نیشن کے قیام کیلئے پرعزم ہے ،گزشتہ ایک سال سے پاکستان میں سب میرین کیبل انفراسٹرکچر کی تاریخ ساز توسیع دیکھنے میں آئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق 2024 میں 2 Africa اور Africa1 کیبل کی آمد کے بعد ملک میں تیز رفتار بین الاقوامی ڈیٹا لنکس کا …
ڈیجیٹل پاکستان کا نیا باب ،ایس آئی ایف سی پاکستان میں عالمی سطح پر جدید، محفوظ اور مسابقتی ڈیجیٹل نیشن کے قیام کیلئے پرعزم

مزید خبریں
اسلام آباد۔23نومبر (اے پی پی):خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (ایس آئی ایف سی) پاکستان میں عالمی سطح پر جدید، محفوظ اور مسابقتی ڈیجیٹل نیشن کے قیام کیلئے پرعزم ہے ،گزشتہ ایک سال سے پاکستان میں سب میرین کیبل انفراسٹرکچر کی تاریخ ساز توسیع دیکھنے میں آئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق 2024 میں 2 Africa اور Africa1 کیبل کی آمد کے بعد ملک میں تیز رفتار بین الاقوامی ڈیٹا لنکس کا آغاز ہوا،پاکستان کی نویں سب میرین کیبل SeaMeWe-6 کی پاکستانی ساحل پر لینڈنگ ٹیلی کام کے شعبہ میں تاریخی اقدام قرار دیا گیا ہے۔
21 ہزار کلومیٹر طویل نویں سب میرین کیبل فرانس سے سنگاپور جاتی ہے اور پاکستان کیلئے 40 فیصد اضافی انٹرنیٹ صلاحیت کی حامل ہے ،گزشتہ ایک سال میں پاکستان میں 2 نئی ٹی ڈبلیو اے اور 1 پی ٹی سی ایل کی کیبل بھی شامل ہوئی ، ملک میں مجموعی طور پر 6 سب میرین کیبلز پہلے سے فعال، مزید 3 نئی کیبلز کی شمولیت خوش آئند اقدام ہے،آئی ٹی و ٹیلی کام کے شعبہ میں جدت کیلئے ٹرانس ورلڈ کی جانب سے ابتدائی طور پر مزید 4 ٹیرا با ئٹ فی سیکنڈ اضافی صلاحیت شامل کرنے کا اعلان کیا گیا ۔
پاکستان میں موجودہ نصب شدہ استعداد 13.2 ٹیرا بائٹ فی سیکنڈ ہے جس میں نئے لنکس کے بعد مزید اضافہ ہو گا ،نئے بین الاقوامی رابطوں سے پاکستان کے ڈیجیٹل ایکو سسٹم، کلاؤڈ خدمات، ڈیٹا سینٹر انڈسٹری اور غیر ملکی ٹیک سرمایہ کاری میں نمایاں اضافہ ہوگا،مزید بینڈوِڈتھ اور تیز رفتار انٹرنیٹ سے عام صارفین کو بہتر ویڈیو اسٹریمنگ، مستحکم کنیکٹیویٹی اور سستا ڈیٹا فراہم کیا جائے گا،نئی کیبلز کی بدولت ملک میں جدید ڈیجیٹل خدمات، روزگار کے نئے مواقع اور عالمی ٹیک کمپنیوں کی سرمایہ کاری میں تیزی آئے گی۔








