ڈیرہ اسماعیل خان،بھکر سے ڈیرہ آنیوالی تیز رفتار ڈاٹسن نے 9سالہ بچی کوکچل دیا

95

ڈیرہ اسماعیل خان۔ 24 اگست (اے پی پی):ڈیرہ بھکر روڈ پر نخلستان پارک کے قریب بھکر سے ڈیرہ آنیوالی تیز رفتار ڈاٹسن نے ٹکر مار کر 9سالہ بچی کا کچل دیا ۔

بھکر روڑ پر نخلستان پارک کے قریب بھکر سے ڈیرہ اسماعیل خان آنے والی تیز رفتار ڈاٹسن ڈالے نے 9 سالہ معصوم بچی کو کچل ڈالا جس کے باعث بچی موقع پر جاں بحق ہوگئی۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو1122کی ٹیم نے موقع پر پہنچ کر نعش کو سول ہسپتال ڈیرہ منتقل کردیا