ڈیرہ اسماعیل خان۔ 31 اکتوبر (اے پی پی):ڈیرہ اسماعیل خان میں تیز رفتار ڈاٹسن اور ٹرک کی موٹرسائیکل سواروں کو ٹکر سےدو نوجوان جاں بحق ہو گئے۔تھانہ شورکورٹ کی حدود میں چشمہ روڈ پر مندھراں پل کے قریب المناک حادثہ میں 20سالہ محمد یونس ولد وزیر کھوکھر سکنہ کھتی اور 17سالہ ابرار شیخ ولد میر زمان شدید زخمی ہو کر جاں بحق ہوگئے۔شورکورٹ پولیس نے متوفی محمد یونس کے بھائی یوسف کی رپورٹ پر نامعلوم ڈرائیوروں کیخلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔