ڈی آئی جی اسلام آباد علی وسیم اور ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد قاضی علی رضا نے مختلف ڈیوٹی پوائنٹس کے دورے کئے اور سینئر پولیس افسران کے سکیورٹی انتظامات، جرائم کی روک تھام اور شہریوں کے مسائل کے فوری حل کے لئے موثر اقدامات کی ہدایت کی۔پولیس ترجمان کے مطابق ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد علی وسیم نے شہر کے مختلف ڈیوٹی پوائنٹس کا دورہ کیا …
ڈی آئی جی اسلام آباد علی وسیم اور ایس ایس پی آپریشنز قاضی علی رضا کے مختلف ڈیوٹی پوائنٹس کے دورے

مزید خبریں
اسلام آباد۔12اکتوبر (اے پی پی):ڈی آئی جی اسلام آباد علی وسیم اور ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد قاضی علی رضا نے مختلف ڈیوٹی پوائنٹس کے دورے کئے اور سینئر پولیس افسران کے سکیورٹی انتظامات، جرائم کی روک تھام اور شہریوں کے مسائل کے فوری حل کے لئے موثر اقدامات کی ہدایت کی۔پولیس ترجمان کے مطابق ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد علی وسیم نے شہر کے مختلف ڈیوٹی پوائنٹس کا دورہ کیا جہاں انہوں نے ڈیوٹی پر مامور افسران و جوانوں سے ملاقات کی اور سکیورٹی انتظامات، چیکنگ کے عمل اور مجموعی امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لیا۔
انہوں نے افسران و جوانوں کو ہمہ وقت چوکس اور مستعد رہتے ہوئے پیشہ وارانہ انداز میں فرائض انجام دینے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں، مشکوک افراد اور گاڑیوں کی موثر چیکنگ یقینی بنائی جائے اور کسی بھی غیر معمولی صورتحال سے نمٹنے کے لئے فوری ردعمل دیا جائے۔دریں اثناء ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد قاضی علی رضا نے ریڈزون اور ناکہ زیرو پوائنٹ کا دورہ کیا جہاں انہوں نے سکیورٹی انتظامات، چیکنگ کے عمل اور ڈیوٹی پر مامور افسران و جوانوں کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔ انہوں نے ہدایت کی کہ مشکوک افراد، گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کی موثر چیکنگ کی جائے، سکیورٹی ڈیوٹی میں کسی قسم کی غفلت نہ برتی جائے اور شہریوں کے ساتھ خوش اخلاقی اور ذمہ دارانہ رویہ اختیار کیا جائے۔
مزید برآں ڈی آئی جی اسلام آباد علی وسیم نے اپنے دفتر میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا جس میں شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ انہوں نے شہریوں کے مسائل اور شکایات غور سے سنیں اور ان کے فوری حل کے لئے متعلقہ افسران کو موقع پر ہی احکامات جاری کئے۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ شہریوں کے مسائل کا فوری اور میرٹ پر حل اسلام آباد پولیس کی اولین ترجیح ہے۔ شہری بغیر کسی سفارش کے اپنی شکایات کے ازالے کے لئے ڈی آئی جی آفس میں روزانہ منعقد ہونے والی کھلی کچہری میں شرکت کر سکتے ہیں۔ دوسری جانب ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد قاضی علی رضا کی زیرِ صدارت اجلاس منعقد ہوا جس میں ایس پی سٹی زون محمد خرم اشرف، ایس پی صدر زون کاظم نقوی، متعلقہ زونز کے ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز نے شرکت کی۔
اجلاس میں جرائم کی روک تھام، جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیوں، موثر پٹرولنگ اور شہر میں امن و امان کی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ ایس ایس پی آپریشنز نے افسران کو ہدایت کی کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیوں میں تیزی لائی جائے، پٹرولنگ کے نظام کو مزید موثر بنایا جائے اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لئے تمام ضروری اقدامات یقینی بنائے جائیں۔ اسلام آباد پولیس شہریوں کے جان و مال کے تحفظ، شکایات کے فوری ازالے، جرائم کی روک تھام اور وفاقی دارالحکومت میں امن و امان کے قیام کے لئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔ تمام افسران و جوانوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ مستعدی، پیشہ وارانہ مہارت اور احساسِ ذمہ داری کے ساتھ فرائض انجام دیں تاکہ شہریوں کو محفوظ اور پرامن ماحول فراہم کیا جا سکے۔







