ڈی آئی جی اسلام آباد علی وسیم نے ایک ہی روز میں 6 کھلی کچہریاں منعقد کیں۔ ڈی آئی جی اسلام آباد کی جانب سے G-6,G-9 ،F-6 ,F-7,F-8 مراکز اور اپنے دفتر میں منعقد کی
ڈی آئی جی اسلام آباد کی ایک ہی روز میں 6 کھلی کچہریاں

مزید خبریں
اسلام آباد۔2اکتوبر (اے پی پی):ڈی آئی جی اسلام آباد علی وسیم نے ایک ہی روز میں 6 کھلی کچہریاں منعقد کیں۔ ڈی آئی جی اسلام آباد کی جانب سے G-6,G-9 ،F-6 ,F-7,F-8 مراکز اور اپنے دفتر میں منعقد کی جانے والی کھلی کچہریوں میں شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور اپنے مسائل براہ راست پیش کیے۔ ڈی آئی جی اسلام آباد نے شہریوں کی شکایات پر متعلقہ افسران کو فوری کارروائی کے احکامات جاری کیے،مقدمات کے مدعیان کی تفتیش سے متعلق شکایات و اعتراضات پر فوری قانونی کارروائی کی ہدایت کی۔
ڈی آئی جی نے کہا کہ شہری کی عزت اور اس کے جائز حق کا تحفظ پولیس کی ذمہ داری ہے۔ ڈی آئی جی اسلام آباد نے کہا کہ شہریوں کی شکایات پر قانون اور میرٹ کے مطابق کارروائی ہوگی،کھلی کچہریوں کے ذریعے شہریوں کو اپنی شکایات کے اظہار اور فوری داد رسی کے لیے کھلا پلیٹ فارم فراہم کیا جا رہا،شہری کا جائز حق ہی اس کی سب سے بڑی سفارش ہے، ہر معاملے میں میرٹ کو مقدم رکھا جائے گا
تمام افسران کو ہدایت کی گئی ہے کہ شہریوں کی سہولت کے لئے دفاتر سے باہر بیٹھ کر کھلی کچہریوں کا انعقاد کریں ،پولیس عوام کی خدمت اور تحفظ کے لیے پرعزم ہے۔







