ڈی جی آئی ایس پی آر کی پریس کانفرنس کے بعد بھارتی فوج کے جعلی مقابلے پر کئی سوالات اٹھتے ہیں، محمد آصف زندہ اور خیریت سے ہیں، بھارتی فوج نے جعلی مقابلے میں کس بے گناہ شخص کو ہلاک کیا؟ عطاء اللہ تارڑ
ڈی جی آئی ایس پی آر کی پریس کانفرنس کے بعد بھارتی فوج کے جعلی مقابلے پر کئی سوالات اٹھتے ہیں، محمد آصف زندہ اور خیریت سے ہیں، بھارتی فوج نے جعلی مقابلے میں کس بے گناہ شخص کو ہلاک کیا؟ عطاء اللہ تارڑ

مزید خبریں
اسلام آباد۔2اکتوبر (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ ڈی جی آئی ایس پی آر کی پریس کانفرنس کے بعد یہ سوال پیدا ہوتا ہے کہ محمد آصف زندہ اور خیریت سے ہیں تو بھارتی فوج نے ضرور کسی بے گناہ کشمیری کو ہلاک کیا ہے جس کی لاش برآمد کرنے کا وہ دعویٰ کر رہی ہے۔
وفاقی وزیر نے جمعہ کو سماجی رابطے کے پلیٹ فارم”ایکس“ پر اپنی ایک پوسٹ میں کہا کہ ڈی جی آئی ایس پی آر نے اپنی پریس کانفرنس میں محمد آصف کو پیش کیا، اس کے بعد بھارتی فریق کو اس معاملے پر بہت سی وضاحتیں دینی ہوں گی، یہ بھارت کے لئے انتہائی سطح کی شرمندگی کا باعث ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی فوج نے جعلی مقابلے میں کس بے گناہ شخص کو قتل کیا، اس سوال کا جواب دیا جانا ابھی باقی ہے۔