ڈی جی این سی سی آئی اے علی ناصر رضوی کی ڈی پی او ساہیوال سے ملاقات، آن لائن فراڈ اور سائبر کرائمز کی روک تھام پر تبادلہ خیال

ڈی جی این سی سی آئی اے علی ناصر رضوی کی ڈی پی او ساہیوال سے ملاقات، آن لائن فراڈ اور سائبر کرائمز کی روک تھام پر تبادلہ خیال

اسلام آباد۔30ستمبر (اے پی پی):ڈائریکٹر جنرل نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) سید علی ناصر رضوی نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) ساہیوال محمد عثمان ٹیپو سے ایک اہم ملاقات کی جس میں ڈیجیٹل دور کے بڑھتے ہوئے جرائم، آن لائن فراڈ اور ہراسانی کی روک تھام کے لیے موثر حکمت عملی پر تفصیلی مشاورت کی گئی۔

ملاقات کے دوران سائبر کرائم کے تیزی سے ابھرتے ہوئے چیلنجز پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ آن لائن مالیاتی فراڈ، بلیک میلنگ، خواتین و شہریوں کی ہراسانی اور دیگر انٹرنیٹ جرائم پر قابو پانے کے لیے عملی اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔اس موقع پر پولیس اور نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کے مابین باہمی تعاون کو مزید مستحکم بنانے، فوری معلومات کے تبادلے اور دونوں اداروں کے درمیان آپریشنل کوآرڈینیشن کو تیز تر کرنے پر اتفاق کیا گیا تاکہ ڈیجیٹل جرائم میں ملوث عناصر کے خلاف فوری کارروائی عمل میں لائی جا سکے۔

مزید خبریں