ڈی جی این سی سی آئی اے کی زیر صدارت اجلاس ، سائبر کرائم انویسٹی گیشن کو جدید ٹیکنالوجی سے ہم آہنگ کرنے اور کیس مینجمنٹ سسٹم کی اپ گریڈیشن بارے غور کیا گیا

نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے)کے ڈائریکٹر جنرل سید علی ناصر رضوی کی زیر صدارت آئی ٹی ٹیم، ڈائریکٹر آئی ٹی اور لیگل ایڈوائزر کا اہم اجلاس منعقد ہوا

اسلام آباد۔14اکتوبر (اے پی پی):نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے)کے ڈائریکٹر جنرل سید علی ناصر رضوی کی زیر صدارت آئی ٹی ٹیم، ڈائریکٹر آئی ٹی اور لیگل ایڈوائزر کا اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں سائبر کرائم کی تحقیقات کو جدید ترین ٹیکنالوجی کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے، ڈیجیٹل شواہد کو مزید مضبوط و ناقابلِ تردید بنانے اور تفتیش کے دوران درپیش قانونی پیچیدگیوں کے مؤثر و فوری حل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل نے ڈائریکٹر آئی ٹی سے خصوصی بات چیت کی جس میں این سی سی آئی اے کے کمپلینٹ سیل اور کیس مینجمنٹ سسٹم کی موجودہ کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں عوامی شکایات کے بروقت ازالے اور کیسز کے شفاف و تیز رفتار فالو اپ کے لیے کیس مینجمنٹ سسٹم کو مزید اپ گریڈ اور جدید خطوط پر استوار کرنے کے حوالے سے اہم فیصلے کیے گئے

مزید خبریں