:ڈائریکٹر جنرل نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) سید علی ناصر رضوی سے ایڈیشنل ڈائریکٹر لاء سرفراز احمد کھٹانہ نے اہم ملاقات کی ،جس میں سائبر جرائم سے متعلق قانونی امور، زیر التواء مقدمات اور تفتیشی عمل میں قانونی تقاضوں کی موثر تکمیل پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
ڈی جی این سی سی آئی اے کی زیر صدارت قانونی امور کا جائزہ اجلاس، کیسز کی موثر پیروی کی ہدایت

مزید خبریں
اسلام آباد۔12اکتوبر (اے پی پی):ڈائریکٹر جنرل نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) سید علی ناصر رضوی سے ایڈیشنل ڈائریکٹر لاء سرفراز احمد کھٹانہ نے اہم ملاقات کی ،جس میں سائبر جرائم سے متعلق قانونی امور، زیر التواء مقدمات اور تفتیشی عمل میں قانونی تقاضوں کی موثر تکمیل پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
ڈی جی این سی سی آئی اے سید علی ناصر رضوی نے اجلاس کے دوران قانونی کارروائیوں کو مزید مضبوط بنانے، عدالتوں میں زیر التواء کیسز کی ٹھوس پیروی کرنے اور انصاف کی فراہمی کو یقینی بنانے کے احکامات جاری کیے۔انہوں نے واضح کیا کہ سائبر کرائمز میں ملوث عناصر کے خلاف قانون کے مطابق بلا تفریق اور سخت کارروائیوں کو یقینی بنایا جائے گا جبکہ ایجنسی کی آپریشنل اور قانونی صلاحیتوں کو مزید مستحکم کیا جا رہا ہے تاکہ مجرمان کو کیفر کردار تک پہنچایا جا سکے۔








