ڈائریکٹر جنرل نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) سید علی ناصر رضوی نے سائبر جرائم کی روک تھام، آپریشنل تیاریوں اور قانونی و تکنیکی صلاحیتوں کو مزید مستحکم بنانے کے لیے لاء افسران، تمام ایڈیشنل ڈائریکٹرز اور آئی ٹی ٹیم کے ساتھ اہم مشاورتی اجلاسوں کی صدارت کی۔
ڈی جی این سی سی آئی اے کی زیر صدارت لاء افسران، ایڈیشنل ڈائریکٹرز اور آئی ٹی ٹیم سے الگ الگ اجلاس

مزید خبریں
اسلام آباد۔22اکتوبر (اے پی پی):ڈائریکٹر جنرل نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) سید علی ناصر رضوی نے سائبر جرائم کی روک تھام، آپریشنل تیاریوں اور قانونی و تکنیکی صلاحیتوں کو مزید مستحکم بنانے کے لیے لاء افسران، تمام ایڈیشنل ڈائریکٹرز اور آئی ٹی ٹیم کے ساتھ اہم مشاورتی اجلاسوں کی صدارت کی۔ترجمان این سی سی آئی اے کے مطابق لاء افسران کے ساتھ ہونے والے اہم اجلاس میں سائبر کرائم سے متعلق قانونی امور، مقدمات کی موثر پیروی اور قانونی کارروائیوں کو منطقی انجام تک پہنچانے کے عمل کو مزید بہتر بنانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ادھر ڈی جی این سی سی آئی اے کی زیرِ صدارت تمام ایڈیشنل ڈائریکٹرز کے ساتھ آن لائن اجلاس بھی منعقد ہوا، جس میں ادارے کے آپریشنل امور، فیلڈ میں جاری کارروائیوں کی پیش رفت اور سائبر جرائم کے خلاف کئےگئے اقدامات کو مزید موثر اور ٹھوس بنانے کی حکمت عملی پر غور کیا گیا۔علاوہ ازیں ڈی جی این سی سی آئی اےنے آئی ٹی ٹیم کے ساتھ بھی خصوصی اجلاس منعقد کیا۔ اجلاس میں ادارے کے ڈیجیٹل سسٹمز کو اپ گریڈ کرنے، تکنیکی صلاحیتوں کو دورِ حاضر کے تقاضوں سے ہم آہنگ بنانے اور سائبر نیٹ ورکس کے خلاف ڈیجیٹل ایکشن کو تیز بنانے سے متعلق امور کا جائزہ لیا گیا۔







