ڈی جی خان سیمنٹ کے ششماہی منافع میں 57 فیصد اضافہ

اسلام آباد۔25فروری (اے پی پی):ڈی جی خان سیمنٹ کے ششماہی منافع میں 57 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ کمپنی کے مالیاتی نتائج کے مطابق 31 دسمبر 2025 کو ختم ہونے والے چھ مہینوں کے دوران ڈی جی خان سیمنٹ کو 6.05 ارب روپے منافع حاصل ہوا جبکہ جولائی تا دسمبر 2024 کے عرصہ میں کمپنی کا منافع 3.86 ارب روپے رہا تھا۔ اس طرح سال 2024 کی دوسری ششماہی کے مقابلہ …

اسلام آباد۔25فروری (اے پی پی):ڈی جی خان سیمنٹ کے ششماہی منافع میں 57 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ کمپنی کے مالیاتی نتائج کے مطابق 31 دسمبر 2025 کو ختم ہونے والے چھ مہینوں کے دوران ڈی جی خان سیمنٹ کو 6.05 ارب روپے منافع حاصل ہوا جبکہ جولائی تا دسمبر 2024 کے عرصہ میں کمپنی کا منافع 3.86 ارب روپے رہا تھا۔

اس طرح سال 2024 کی دوسری ششماہی کے مقابلہ میں گزشتہ سال 2025 کے آخری چھ ماہ کے دوران ڈی جی خان سیمنٹ کے منافع میں 2.19 ارب روپے یعنی 56.73 فیصد کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔