ڈی 8گروپ کا غزہ میں انسانیت کے خلاف جرائم اور تشدد کی کارروائیوں کو روکنے کا مطالبہ

ڈھاکہ ۔28اکتوبر (اے پی پی):8 ترقی پذیر ممالک ترکیہ، انڈونیشیا، ایران، مصر، پاکستان، ملائیشیا، نائیجیریا اور بنگلہ دیش کی تشکیل کردہ ڈی 8گروپ اکنامک کوآپریشن آرگنائزیشن نے مطالبہ کیا کہ غزہ کی پٹی میں انسانیت کے خلاف جرائم اور تشدد کی کارروائیوں کو روکا جائے۔ ترک خبررساں ادارے کے مطابق بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ میں ڈی 8کے 47 ویں اجلاس کے بعد جاری ہونے والے مشترکہ بیان میں کہا …

ڈھاکہ ۔28اکتوبر (اے پی پی):8 ترقی پذیر ممالک ترکیہ، انڈونیشیا، ایران، مصر، پاکستان، ملائیشیا، نائیجیریا اور بنگلہ دیش کی تشکیل کردہ ڈی 8گروپ اکنامک کوآپریشن آرگنائزیشن نے مطالبہ کیا کہ غزہ کی پٹی میں انسانیت کے خلاف جرائم اور تشدد کی کارروائیوں کو روکا جائے۔

ترک خبررساں ادارے کے مطابق بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ میں ڈی 8کے 47 ویں اجلاس کے بعد جاری ہونے والے مشترکہ بیان میں کہا گیا ہے کہ غزہ کی پٹی میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر تشویش ہے۔ اعلامیے میں غزہ کے لیے انسانی امداد کی راہداری کھولنے اور خطے میں "انسانیت کے خلاف جرائم اور تشدد کی کارروائیوں” کو روکنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہاکہ تمام رکن ممالک، اقوام متحدہ۔ ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی برائے فلسطینی پناہ گزین ان دی نیئر ایسٹ اس مسئلے سے نمٹنے والی بین الاقوامی ایجنسیوں کے ساتھ تعاون کریں اور ہم آپ کو انسانی امداد کے لیے مدعو کرتے ہیں۔