اسلام آباد۔2مارچ (اے پی پی):اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (آئی سی سی آئی) کے صدر سردار طاہر محمود نے کہا ہے کہ رمضان المبارک کا پیغام ہمدردی، سخاوت اور خدمتِ انسانیت کا درس دیتا ہے، لہٰذا یتیم اور محروم بچوں کی فلاح و بہبود کے لیے کام کرنے والے اداروں کی بھرپور سرپرستی کی جانی چاہیے۔پیر کوپاکستان سویٹ ہوم کے بچوں کے اعزاز میں منعقدہ افطار ڈنر سے …
کاروباری برادری ماہ رمضان میں پاکستان سویٹ ہوم کے لئے دل کھول کر عطیات دے،صدر آئی سی سی آئی

مزید خبریں
اسلام آباد۔2مارچ (اے پی پی):اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (آئی سی سی آئی) کے صدر سردار طاہر محمود نے کہا ہے کہ رمضان المبارک کا پیغام ہمدردی، سخاوت اور خدمتِ انسانیت کا درس دیتا ہے، لہٰذا یتیم اور محروم بچوں کی فلاح و بہبود کے لیے کام کرنے والے اداروں کی بھرپور سرپرستی کی جانی چاہیے۔پیر کوپاکستان سویٹ ہوم کے بچوں کے اعزاز میں منعقدہ افطار ڈنر سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کاروباری برادری پر زور دیا کہ وہ آگے بڑھ کر انسانیت کی خدمت کے لیے دل کھول کر عطیات دیں۔انہوں نے کہاکہ یہ بچے پاکستان کا مستقبل ہیں، انہوں نے اطمینان کا اظہار کیا کہ پاکستان سویٹ ہوم کے متعدد طلبہ اس وقت میڈیکل کالجوں، انجینئرنگ جامعات اور دیگر پیشہ ورانہ شعبوں میں اعلیٰ تعلیم حاصل کر رہے ہیں
تاکہ ملک کی بہتر انداز میں خدمت کر سکیں۔سردار طاہر محمود نے ہلالِ امتیاز کے حامل زمرد خان کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے انسانیت کی خدمت کے لیے 12 فلاحی اداروں کو کامیابی سے چلانے میں قائدانہ کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان سویٹ ہوم ملک بھر میں اپنے کیمپسز کے ذریعے دس ہزار سے زائد بچوں کو رہائش، معیاری تعلیم اور پرورش کا سازگار ماحول فراہم کر رہا ہے۔انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ آئی سی سی آئی اپنے کارپوریٹ سوشل ریسپانسبلٹی (سی ایس آر) پروگرامز کے تحت پاکستان سویٹ ہوم کے عظیم مقصد کی حمایت جاری رکھے گا اور کاروباری برادری کے ساتھ مل کر مستحق بچوں کے بہتر مستقبل کے لیے فلاحی اقدامات کو فروغ دے گا۔








